کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی دیر بالا میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا مطلوب دہشت گرد ہلاک

 پشاور: کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خیبر پختونخوا کی دیر بالا میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم دہشت گرد عبدالوہاب ہلاک ہوگیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی نے 2 سے 3 دہشت گردوں کو سوات میں مختلف تخریبی کارروائیاں انجام دینے کے لیے بھیجا ہے اور وہ سوات میں داخل ہونے کے لئے دیر اور سوات کے متصل پہاڑی راستوں کا استعمال کریں گے۔

سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ان دہشت گردوں کو دیر بالا کے علاقے اخگرام واڑئی میں گھیر لیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ دیگر فرار ہوگئے، ہلاک دہشت گرد کے شناخت عبدالوہاب کے نام سے ہوئی۔ اس کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق عبدالوہاب کی گرفتاری پر صوبائی حکومت نے 5 لاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا، پولیس پوسٹ کشورہ مالم جبہ، مالم جبہ ریزارٹ ، گرلز مڈل اسکول کشورہ کو تباہ کرنے کے علاوہ پولیس اہلکاروں کے قتل، بم دھماکوں اور پاک فوج کے دستوں پر خودکش حملوں میں بھی ملوث تھا۔

The post کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی دیر بالا میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا مطلوب دہشت گرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pcmIIl

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...