نوجوان کو تھپڑ مارنے پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل سامنے آگیا

 لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے میں ایک نوجوان کو تھپڑ مادیا۔

فیصل آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خوب جوش و خروش کا مظاہرہ کیا تھا۔

عظمیٰ بخاری سیاہ رنگ کی گاڑی میں ن لیگ کی دیگر خواتین رہنماؤں کے ہمراہ جلسے میں شرکت کے لیے پہنچیں اور جب گاڑی سے اترنے لگیں تو ان کے قریب کارکنوں اور گارڈز کا ہجوم تھا۔ اسی دوران کسی بات پر عظمیٰ بخاری نے ایک نوجوان کو غصے میں تھپڑ دے مارا۔ انہوں نے پوچھا یہ کس کے ساتھ ہے تو کسی نے جواب دیا کہ یہ سیکورٹی میں ہے۔ جس پر عظمی بخاری نے اس نوجوان کے بازو پر لگا بیج بھی اتاردیا۔

بعدازاں نوجوان کو تھپڑ مارنے پر عظمیٰ بخاری نے ردعمل میں کہا کہ یہ پی ڈی ایم کا جلسہ ہے جس میں 10 جماعتیں ہیں، جب اتنا ہجوم ہو تو تھوڑی بہت دھکم پیل تو ہوجاتی ہے یہ کوئی بڑی بات نہیں، کچھ نہیں ہوتا، داخلی دروازے پر چھوٹے موٹے مسئلے ہوجاتے ہیں، اس میں کون سی بڑی بات ہے۔

The post نوجوان کو تھپڑ مارنے پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل سامنے آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3n0Wvd7

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...