کراچی میں نگلیریا نے ایک اور شخص کی جان لے لی

 کراچی: شہر قائد میں دماغ چاٹنے والا جرثومہ نگلیریا فاولری نے ایک اور شخص کی جان لے لی۔

انسداد نگلیریا کمیٹی ممبر ڈاکٹر شکیل احمد کے مطابق نگلیریا فاولری میں مبتلا 38 سالہ زیشان نگلیریا کے باعث جاں بحق ہوگیا، زیشان کا تعلق نارتھ کراچی سے ہے جو گزشتہ ہفتے سے نجی اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھا، رواں برس اب تک سندھ بھر میں نگلیریا کے باعث 7 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں سے 6 کا تعلق کراچی جب کہ ایک کا حب بلوچستان سے ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق نگلیریا صاف پانی میں کلورین کی کمی کے سبب نشونما پاتا ہے تاہم پانی کے ٹینکس، سوئمنگ پولز میں کلورین کی وافر مقدار نگلیریا کی نشونما روک سکتی ہے، نگلیریا جان لیوا اور ناقابل علاج مرض ہے جو ناک کے ذریعے جسم میں داخل ہوتا ہے۔

The post کراچی میں نگلیریا نے ایک اور شخص کی جان لے لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3j6HVQC

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...