اسلام آباد: یورپی یونین نے اپنے شہریوں کے افغانستان سے جلد انخلا کے لیے پی آئی اے کے سی ای او کو خط لکھ کر مدد کی درخواست کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمینارا نے افغانستان سے اپنے شہریوں کے انخلا میں مدد کے لیے پی آئی اے کے سی ای او کو خط لکھ دیا ہے۔
خط میں درخواست کی گئی ہے کہ افغانستا ن میں پھنسے 420 یورپین شہریوں کو کابل سے پاکستان لایا جائے۔ خط کے متن کے مطابق کابل ائرپورٹ پر یورپی یونین کے 420 ملازمین اور ان کے بچے پھنسے ہوئے ہیں، ان کو پی آئی اے کے ذریعے منتقل جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ترجحیی بنیادوں پر 251 لوگوں کو کابل سے نکالا جائے اور کابل سے لائے جانے والے ان افراد کو دوسرے طیارے کے ذریعے یورپ منتقل کرنے کے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔
The post یورپ نے اپنے شہریوں کو کابل سے نکالنے کے لیے پی آئی اے سے مدد مانگ لی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38jqDK5
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box