بھارت کشمیریوں کے خلاف افغان سر زمین استعمال نہ کرے، گلبدین حکمتیار

 اسلام آباد: حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ اور سابق افغان وزیر اعظم گلبدین حکمتیار نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری کشمیریوں کی جدوجہد کا بدلہ لینے کے لیے افغان سرزمین استعمال نہ کرے۔

حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے ایک انٹرویو میں بھارت کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو افغانستان کے مستقبل پر بیانات جاری کرنے کی بجائے اپنے اندرونی معاملات سلجھانے چاہئیں۔

گلبدین حکمتیار  نے کہا کہ بھارت کو افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری کشمیریوں کی جدوجہد کا بدلہ لینے کے لیے افغان سرزمین استعمال نہ کرے۔

گلبدین حکمتیار نے مزید کہا کہ بعض امن دشمن نہیں چاہتے کہ افغانستان میں مضبوط و مستحکم مرکزی حکومت بنے، بعض غیر ملکی دشمن ایجنسیاں افغان عوام کو بغاوت پر اکسانے میں مصروف ہیں۔

دریں اثنا انہوں نے افغانستان میں دیرپا امن کے لیے وزیراعظم عمران خان کے موقف کو بھی سراہا۔

The post بھارت کشمیریوں کے خلاف افغان سر زمین استعمال نہ کرے، گلبدین حکمتیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3j7E2el

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...