گلستان جوہر میں مبینہ مقابلے میں 1 ملزم ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے، ملزمان خاتون سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے کامران چورنگی کے قریب مبینہ مقابلے کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک جب کہ اس کا ساتھ زخمی ہوگیا ہے، ملزمان خاتون سے ڈکیتی کے بعد فرار ہورہے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق گشت پر مامور پولیس اہل کار موقع پر پہنچے اور ملزمان کا تعاقب شروع کیا، کامران چورنگی پر لاہوری ہوٹل کے قریب ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، پولیس اہل کاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ڈاکوؤں کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور خاتون کا پرس برآمد ہوا، زخمی ڈاکوؤں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ایک ڈاکو دم توڑ گیا۔گلستان جوہر تھانے کے ڈیوٹی افسر شہزاد کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت غلام حسین عرف محسن اور زخمی ساتھی کی شناخت محمد ساجد کے نام سے ہوئی ہے، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
The post گلستان جوہر میں مبینہ پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو ہلاک ساتھی زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3khOM9c
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box