سندھ حکومت کا پابندی کے باوجود کھلنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

 کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے حکومت سندھ کے فیصلے کے بر خلاف کھولے جانے والے اسکولوں اور مالکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے حکومت سندھ کے فیصلے کے خلاف 23 اگست بروز پیر سے آؤٹ ڈور کلاسز کا اعلان کردیا جس کے بعد ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز نے تمام پرنسپلز کو متنبہ کرتے ہوئے مراسلہ جاری کردیا جس کے مطابق کورونا کے وبائی صورتحال کے پیش نظر تاحکم ثانی اسکول بند رکھنے کے حکومتی اعلان کے برخلاف تدریسی عمل جاری رکھنے والے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔

نجی اسکول انتظامیہ اساتذہ اور عملے کی ویکسی نیشن مکمل کرائیں، تمام نجی اسکول تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل ایس او پیز عملدرآمد کے انتظامات مکمل کرے، محکمہ تعلیم سندھ کے فیصلے کے مطابق نجی تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

The post سندھ حکومت کا پابندی کے باوجود کھلنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3AX075g

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...