راولپنڈی: مری میں ڈمپر نے بس اسٹاپ پر بیٹھی خاتون کو کچل ڈالا جس سے وہ جاں بحق ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جی ٹی روڈ چٹہ موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے خاتون کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
حادثے کے فوری بعد لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ عوام نے خاتون کی لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا جبکہ کچھ مشتعل افراد نے روڈ بلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق حادثہ ڈمپر کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
The post مری میں ڈمپر نے بس اسٹاپ پر بیٹھی خاتون کو کچل ڈالا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mnZe1F
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box