سندھ حکومت کا بائیک کے سائیڈ مرر نہ لگانے والوں پر جرمانوں کا فیصلہ

 کراچی: سندھ حکومت نے موٹر سائیکل کے سائیڈ گلاس نہ لگانے والوں پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے جلد قانونی شکل دے دی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ موٹر وہیکل رولز میں ترمیم کرے گی اس ضمن میں مجوزہ ترامیم تیار کرلی گئیں ہیں جسے منگل کو ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

مجوزہ ترمیم کے مطابق موٹر سائیکل میں سائیڈ گلاس نہ لگانے پر موٹر سائیکل سوار کا چالان کیا جائے گا، یہ اقدام موٹر سائیکل کے حادثات کی روک تھام کے لیے کیا جا رہا ہے۔

سندھ کابینہ کی منظوری کی صورت میں موٹر سائیکلز میں سائیڈ گلاسز لگانے کا قانون صوبے بھر میں نافذ العمل ہوگا۔ کراچی ٹریفک پولیس کو موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ایک اور مد میں چالان کا اختیار مل جائے گا۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں 60 لاکھ سے زائد موٹر سائیکلز موجود ہیں۔ لازمی سائیڈ گلاس قانون کی عمل داری سے ٹریفک پولیس کو ماہانہ لاکھوں روپے چالان کی مد میں حاصل ہونے کا امکان ہے۔

The post سندھ حکومت کا بائیک کے سائیڈ مرر نہ لگانے والوں پر جرمانوں کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2W8XxtT

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...