پارکوں میں سیکیورٹی گارڈ تعینات اورکیمرے لگانے کا فیصلہ

 لاہور: پارکوں میں خواتین اورفیملیزکی سیکیورٹی کے لیے اقدامات بارے وزیراعلی پنجاب کے مشیرآصف محمود کا اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔

لاہورسے باہر بھی صوبہ بھر میں پی ایچ اے پارکوں میں سیکیورٹی کیلیے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔ اس ضمن میں مشیر سیاحت آصف محمود نے ضروری اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔ صوبہ بھر کے پارکس میں نجی کمپنیوں کے گارڈز کے پاس اسلحہ، وائرلیس سیٹ اور گشت کے لیے موٹر سائیکلیں ہوں گی۔

پنجاب کی تمام پی ایچ ایز کو پارکوں میں کیمرے لگانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ،پرانے کیمرے ایک مہینے میں ٹھیک کروائے جائیں گے ۔مشیر سیاحت نے بتایا پارکوں میں لائٹس کا بہتر انتظام کرنے کیلیے احکامات جاری کردیے ہیں، خواتین کی حفاظت پی ایچ اے کے افسران اور ملازمین کا فرض ہے، پارکوں میں خواتین اور فیملیز کیلیے ہفتہ میں ایک دن مخصوص کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔

The post پارکوں میں سیکیورٹی گارڈ تعینات اورکیمرے لگانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3j7WnI8

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...