لاہور: ہربنس پورہ کے قریب نہر پر جواں سالہ لڑکی کی لاش ملی ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو مردہ خانہ منتقل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ 27 سالہ لڑکی نے کالے رنگ کا برقعہ پہن رکھا ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور لڑکی کی شناخت معلوم کی جارہی ہے۔
سربراہ لاہور پولیس غلام محمد ڈوگر خاتون کی لاش ملنے پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ صاعد عزیز سے رپورٹ طلب کر لی۔ سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ پولیس واقعہ کے تمام محرکات، حقائق اور وجوہات کا تفصیلی جائزہ لے۔
The post لاہور میں نہر سے جواں سالہ لڑکی کی لاش برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cHD31k
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box