مولانا طارق جمیل کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے

 راولپنڈی:  معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا طارق جمیل  کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گذشتہ 10 دنوں سے راولپنڈی ملٹری اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ڈاکٹروں نے مولانا طارق جمیل کو مزید 14 روز کے لیے قرنطینہ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

مولانا طارق جمیل نے صحت یابی پر دعاؤں اور نیک خواہشات کااظہار کرنے والے خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے مولانا طارق جمیل نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا ہے ’’ الحمداللہ آپ سب مٌحبین کی دعاوں سے میرا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے،مکمل صحتیابی کےلئے ابھی مزید آپ سب کی دعاوں کا محتاج ہوں، اللہ کریم اپنی رحمت سے اس وبا سے انسانیت کو خلاصی نصیب فرمائیں۔‘‘

 

The post مولانا طارق جمیل کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3h5IVSC

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...