نقیب اللہ کی موت سینے میں گولی لگنے سے ہوئی، ایم ایل او کا بیان قلم بند

 کراچی:  نقیب اللہ کی موت سینے میں گولی لگنے سے ہوئی جسم پر تشدد کے نشان نہیں تھا، ایم ایل او نے بیان قلمبند کرادیا۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مفرور ملزمان کی جانب سے رپورٹ پیش نہ کرنے پر ڈی آئی جی ایسٹ کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیدیا،سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو نقیب اللہ اور ساتھیوں کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار، ڈی ایس پی قمر سمیت و دیگر پیش ہوئے، استغاثہ کی جانب سے ایم ایل او جناح اسپتال نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا، ایم ایل او کی جانب سے میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرادی۔

ایم ایل او نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ،نقیب اللہ کی موت سینے میں گولی لگنے سے ہوئی ہے، ملزم اکبر ملاح  کے وکیل آئندہ سماعت پر ایم ایل او کے بیان پر جرح کریں گے، عدالت نے دیگر گواہوں کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا، مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پر عدالت برہم ہوگئی۔

عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ڈی ایس پی نہ خود عدالت میں پیش ہوتے ہیں نہ ہی مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہیں، عدالت نے ڈی آئی جی ایسٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

The post نقیب اللہ کی موت سینے میں گولی لگنے سے ہوئی، ایم ایل او کا بیان قلم بند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34hlDTx

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...