فیاض الحسن چوہان کا نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ

 لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کردیا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام شریف خاندان کا ملک دشمن ایجنڈا ٹھکرا چکے ہیں، نواز شریف اپنی کم فہمی کے باعث ہمیشہ پاکستان کے لیے عالمی سطح پر سبکی کا باعث بنے ہیں، عدلیہ، افواجِ پاکستان، ریاستی و جمہوری اداروں سمیت کوئی ادارہ شریف خاندان کی دشنام طرازی سے محفوظ نہیں۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ شریف خاندان اپنی ذات کے علاوہ کچھ بھی سوچنے سمجھنے سے عاری ہیں، ہریسے، نہاری اور عوام کا مال کھا کھا کر ان کے دماغ پر چربی چڑھی ہوئی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تین دفعہ وزیرِ اعظم رہنے والے نواز شریف نے ملکی رازوں کی حفاظت کا حلف اٹھایا تھا، وہ اہم ملکی رازوں سے پردہ اٹھا کر غداری کے مرتکب ہوئے ہیں، وہ ملک، قوم اور ریاستی اداروں سے بغض اور کینہ میں حد سے آگے نکل چکے ہیں، انہوں نے کروز میزائل کے حوالے سے سر عام بات کر کے حساس قومی راز افشاں کیے۔

The post فیاض الحسن چوہان کا نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Gu2pCc

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...