کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے شہر میں بل بورڈ ہٹانے کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کے احکام پر عمل کرانے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں شہر میں بل بورڈ زہٹانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے بل بورڈز سے متعلق سپریم کورٹ کے احکام پر عمل کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے سرکاری عمارتوں سے بل بورڈ ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے احکام کے تحت پبلک سیکٹر سے سارے بل بورڈز ہٹا دیے جائیں، عدالت نے ہدایت کی کہ سپریم کورٹ کے احکام پر تمام کنٹونمنٹ بورڈز اور پرائیویٹ سیکٹر عمل درآمد کریں۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ کئی مقامات پر اب بھی بل بورڈز لگے ہوئے ہیں، انتظامیہ کو پابند کیا جائے کہ سپریم کورٹ کے احکام کی خلاف ورزی نہ کریں، عدالت نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے احکام کی خلاف ورزی ہورہی ہے تو آپ سپریم کورٹ سے رجوع کریں، ہم سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرنے کے لیے صرف پابند کر سکتے ہیں، بل بورڈز ہٹانے سے پہلے حکام وہاں کا جائزہ لیں گے۔
دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق بل بورڈ گرانے کی پالیسی واضح ہے، حکام دیواروں پر لگے اسٹیکرز نما اشتہارات بھی نہیں ہٹا رہے ہیں ۔
The post کراچی میں تمام بل بورڈز فوری ہٹانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jmgoZj
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box