لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت وقت سے بہت پہلے گر جائے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) متحد ہے، (ن) لیگ کو جھکانا خام خیالی ہوگی، ہمارا ووٹ بینک کم نہیں زیادہ ہوا ہے۔ اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو ہوجاؤں گی، یہ سیاہی ان کے اپنے منہ پر ملی جائے گی ، شاہد خاقان عباسی گرفتار ہوئے تو راناثنااللہ آجائیں گے، ہمیں گرفتاری کا کوئی خوف نہیں، ہمیں پتہ تھا کہ جو راستہ چنا ہے اس میں مشکلات آئیں گی، ہمیں گرفتار کیا گیا تو نوازشریف لندن سے قیادت کریں گے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے نواز شریف کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا، وہ 3 بار وزیراعظم رہے ہیں، جو نواز شریف کے ساتھ نہیں تھے وہ بھی آج ان کے ساتھ کھڑے ہیں، مسلم لیگ (ن) پورے پاکستان کی جماعت ہے، نواز شریف نے یقینی بنایا ہے کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں اکٹھی چلیں، اس حکومت کی بنیاد ہی کمزور ہے ایک جھٹکا لگا تو سہہ نہیں سکے گی، موجودہ حکومت اپنی ناکامیوں کی وجہ سے وقت سے پہلے گر جائے گی۔
حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان سازش کے ذریعے آئے ہیں، میں نہ وزیراعظم کو مانتی ہوں، نہ اس جعلی حکومت اور نہ ہی اس سیٹ اپ کو مانتی ہوں۔ ہمیں اس سیٹ اپ کو پہلے دن سے للکارناچاہیے تھا۔
The post عمران خان کی حکومت وقت سے بہت پہلے گر جائے گی، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ENqXW2
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box