اسلام آباد: پاکستان نے آرمینیا کے خلاف پاک فوج کی آذربائیجان کی فوج کے ہمراہ لڑائی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور افواہیں قرار دیدیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ناگورونو کاراباخ میں آرمینیا کے خلاف پاک فوج کی آذربائیجان کی فوج کے ہمراہ لڑائی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی اطلاعات غیر ذمہ دارانہ ہیں تاہم ناگورونو کاراباغ پر آذربائیجان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان کی آذربائیجان پر آرمینیا کے حملے کی مذمت
ترجمان نے کہا کہ ناگورونو کاراباغ کی صورتحال پر پاکستان کو گہری تشویش ہے اور آذربائیجانی شہری آبادی پر آرمینیا کی طرف سے بھاری شیلنگ نہایت افسوسناک ہے، اس سے پورے خطے کے امن و امان کو نقصان پہنچ سکتا ہے لہذا مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے آرمینیا فوری طور پر فوجی کارروائی بند کرے۔
The post آرمینیا کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی آذربائیجان کا ساتھ دینے کی خبریں بے بنیاد قرار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jiH8d0
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box