کراچی: نیب نے پیپلزپارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزماں کوگرفتارکرلیا۔
ذرائع کے مطابق نیب نے پیپلزپارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزماں کوکراچی میں سپرہائی وے کے قریب ان کے گھرسے گرفتارکرلیا۔ مخدوم جلیل الزماں المعروف مخدوم حبیب اللہ تعلقہ ہالا کے سابق ناظم رہ چکے ہیں۔ ان پرسابق اکاؤنٹ آفیسرمشتاق شیخ کے ساتھ مل کرکرپشن کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق مخدوم حبیب اللہ کونیب نے اگست میں طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا تاہم وہ نوٹس کے باوجود پیش نہیں ہوئے تھے۔
The post نیب نے مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزماں کوگرفتارکرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36m4YRC
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box