لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارسے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے 5 ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارسے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے 5 ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ نکالے جانے والے اراکین پنجاب اسمبلی میں اشرف انصاری، جلیل شرقپوری، فیصل نیازی، نشاط ڈاہا اور مولوی غیاث الدین شامل ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے ارکان کے خلاف کارروائی مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدررانا ثناءاللہ کے دستخطوں سے عمل میں آئی۔
دوسری جانب فاٹف کی ووٹنگ میں غیرحاضرمسلم لیگ (ن) کے پارلیمان کے ارکان کوبھی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ راحیلہ مگسی، کلثوم پروین، دلاور خان اور شمیم آفریدی کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ سینٹ میں پارٹی ارکان کو شوکاز نوٹس ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق کے دستخطوں سے جاری ہوئے۔
The post وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات؛ (ن) لیگ کا 5 ارکان کوپارٹی سے نکالنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3inAHUK
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box