پشاور پولیس کی کارروائی، سرکاری وردی میں ملبوس 4 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

 پشاور: پولیس نے کارروائی کے دوران سنگین واردات کی غرض سے سرکاری وردی میں ملبوس 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پشاور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سرکاری وردی میں ملبوس 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے، ملزمان نے سنگین واردات کی غرض سے سرکاری وردی پہنی ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے سرچ لائٹس اور پولیس اسٹیکر لگی گاڑی، خود کار جدید اسلحہ، 3 عدد کلاشنکوف اور جعلی کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ایس پی سٹی وقار عظیم کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ساتھ گاڑی میں موجود ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے جب کہ ملزمان کی شناخت میر افضل، جاوید، اول خان اور شاہ زمین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

The post پشاور پولیس کی کارروائی، سرکاری وردی میں ملبوس 4 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34l5RHd

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...