چاغی: ایران نے بغیر دستاویزات داخل ہونے والے 237 شہریوں کو پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایرانی فورسز نے چاغی کے قریب سرحد پر 237 پاکستانی شہریوں کو لیویز حکام کے حوالے کیا ہے۔ یہ تمام افراد بغیر دستاویزات کے ایران میں داخل ہوئے تھے۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز کی جانب سے حوالے کئے گئے تمام افراد پاکستانی ہیں اور ان کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سے ہزاروں افراد بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی طریقے سے براستہ ایران یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں اور اس دوران کئی افراد جاں بحق ہوجاتے ہیں اور بیشتر کو مختلف ممالک کی فورسز گرفتار بھی کرلیتی ہیں۔
The post ایران میں بغیر دستاویزات داخل ہونے والے 237 شہری پاکستان کے حوالے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36nBwKX
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box