حکومت مخالف تحریک؛ بلاول اور اختر مینگل کا عید کے بعد اے پی سی پر اتفاق

 اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے لیے متحرک ہوگئے، شہباز شریف اور فضل الرحمان سے رابطوں کے بعد اب بلاول نے اختر مینگل سے ملاقات کی ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گزشتہ ایک ہفتے سے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے میں ہیں اور اپوزیشن کے علاوہ حکومت سے ناراض پارٹیوں سے بھی رابطے کر رہے ہیں۔

ہفتہ کے روز بلاول بھٹو زرداری سے بی این پی کے سردار اختر مینگل کے درمیان زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری اور سردار اختر مینگل کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کشمیر کے سفیر بننے کے بجائے کلبھوشن کے وکیل بن گئے، بلاول بھٹو

 

بلاول زرداری سے بی این پی کے وفد میں شامل آغا حسن اور میر حمل کلمتی نے بھی ملاقات کی۔ بلاول کے ہمراہ فرحت اللہ بابر، نیر بخاری اور مصطفی نواز کھوکھر بھی بی این پی کے وفد میں شامل تھے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا گیا۔

The post حکومت مخالف تحریک؛ بلاول اور اختر مینگل کا عید کے بعد اے پی سی پر اتفاق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2D7Wuke

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...