چیئرمین نیب کے اختیارات کا معاملہ؛ لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کردیا

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب کے اختیارات کے معاملے پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 مئی کو جواب طلب کرلیا۔

دوسری جانب لاہورہائیکورٹ میں چوہدری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کی طرف سے امجد پرویز اور بار کے صدر طایر نصراللہ وڑائچ ایڈووکیٹس پیش ہوئے، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کیس کی سماعت سننے ہائیکورٹ پہنچ گئے،

بعد ازاں دو رکنی بنچ نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11مئی کو جواب طلب کرلیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ چوہدری برادران نیب چیئرمین کے اختیارات کے خلاف ہائی کورٹ پہنچ گئے

واضح رہے چودهری شجاعت اور چودهری پرویز الہی کی لاہور ہائیکورٹ میں نیب کیخلاف آئینی درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنیوالے ادارہ ہے۔

The post چیئرمین نیب کے اختیارات کا معاملہ؛ لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3baNVAA

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...