اسمبلی اجلاس میں محض سیاسی تقاریر وقت کا ضیاع ہے،فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسمبلی اجلاس میں محض سیاسی تقاریر وقت کا ضیاع ہے. 

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ کورونا پھیل کیوں رہا ہے اور اس حوالے سے تحقیق کس مرحلے پر ہے، دنیا کب تک علاج دریافت کر سکتی ہے؟، 5 پاکستانی یونیورسٹیز نے کورونا کی ساخت پر جو کام کیا ان کی ریسرچ کیا کہتی ہے؟ ایسے اجلاس کا کیا فائدہ کہ ایک ادھر سے سیاسی تقریر کرتا ہے دوسرا ادھر سے نشتر چلاتا ہے اور اللہ اللہ خیر صلہ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو خط لکھا ہے کہ اسمبلی اجلاس میں محض سیاسی تقاریر وقت کا ضیاع ہے، یہ کام تو پریس کانفرنس کرکے بھی ہو سکتا تھا، اگر ارکان کواکٹھا کیا ہے تو پہلے انھیں سائنسدانوں اور وائرولوجی کے ماہرین سے کورونا پر بریفنگ دلوائیں کہ کرونا ہے کیا؟

The post اسمبلی اجلاس میں محض سیاسی تقاریر وقت کا ضیاع ہے،فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WN2a9x

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...