اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے معیشت، اور مہنگائی سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے معیشت، اور مہنگائی سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلی سطح اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اعلان متوقع ہے، جب کہ وفاقی وزراء کو عوامی مشکلات کے تدارک کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات کے حوالے سے ہدایات دی جائیں گی۔
The post وزیراعظم نے معیشت اور مہنگائی سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vkj6oW
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box