دبئی: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بھارت میں بھی بہت مقبول ہیں وہ آج دہلی میں جلسہ کریں تو مودی سے بڑا ہوگا۔
دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں، افغانستان میں امن نہ ہوا تو پاکستان کے لیے مسائل پیدا ہوں گے، افغانستان کے بجٹ کا 70 فیصد انحصار غیر ملکی امداد پر ہے، پاکستان افغانستان کو سہارا دے رہا ہے، افغانستان میں اشرف غنی کے علاوہ سب کو علم تھا کہ وہ جانے والے ہیں، پڑوسی ممالک کے ساتھ مل کر افغان حکومت کو تسلیم کریں گے، طالبان سے بات کررہے ہیں کہ وہ دیگر گروپس کو بھی حکومت میں شامل کریں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ رواں سال گندم ، گنا اور مکئی کی بمپر فصل ہوئی ، تعمیراتی شعبے میں 600 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی، پاکستان میں ڈالر اورپر جانے کی وجہ افغانستان میں اسمگل کیا جانا ہے، مہنگائی سے دنیا بھر کے ممالک متاثر ہیں، کورونا کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہوئی اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ، کورونا میں مشکل کے باوجود ہم نے عوام کوریلیف دینے کی کوشش کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے پاکستانی پاسپورٹ کو عزت دلوائی، اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں، جہاں بھی اوورسیز پاکستانیوں کو مشکل پیش آئی حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہوئی، اوورسیز پاکستانی ان لائن درخواست دے کر وراثتی سرٹیفکیٹ لے سکتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان بھارت سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، بھارت میں ایک مسلم کش حکومت ہے، مودی کی جانب سے پاکستان کو ہرجگہ پر نشانہ بنایا گیا ہے، عمران خان بھارت میں بھی بہت مقبول ہیں، عمران خان آج دہلی میں جلسہ کریں تو مودی سے بڑا ہوگا۔
پاک بھارت میچ کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ اتوار کو بہت بڑا میچ ہونے جارہا ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کیلئے سب پرجوش ہیں۔
The post عمران خان آج دہلی میں جلسہ کریں تو وہ مودی سے بڑا ہوگا، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30TVTid
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box