میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں سی پیک روڈ پر كام كرنے والے گورنمنٹ كنٹریكٹر كی بھاری مشینری كو نامعلوم مسلح افراد نے پٹرول چھڑک كر نذر اتش كردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان میں سی پیک روڈ پر كام كرنے والے سرکاری ٹھیکے دار کی بھاری مشینری كو نامعلوم مسلح افراد نے پٹرول چھڑک كر آگ لگادی جس کے نتیجے میں ایكسكیویٹر، روڈ رولر سمیت پانچ قیمتی مشینری جل كر راكھ ہو گئی۔
میرعلی سے غلام خان تک سی پیک روڈ پر كام كرنے والے حکومتی ٹھیکے دار محمد فاروق داوڑ اور نذیر حسین نے اس حوالے سے بتایا كہ گزشتہ شام تبی ٹول خیل كے قریب واقع ان كے كیمپ پر 15 سے 20 مسلح نقاب پوشوں نے دھاوا بول دیا اور وہاں موجود مزدوروں اور ڈرائیوروں كو رسیوں سے باند ھ كر كیمپ میں كھڑی گاڑیوں سے پیٹرول نكال لیا اور قیمتی و بھاری مشینری پر چھڑكنے كے بعد مذكورہ مشینری كو اگ لگادی، جس سے 7 كروڑ مالیت كی مشینری جل كر راكھ ہو گئی۔
ٹھیكے دا ر فاروق داوڑ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اس سے پہلے نہ تو انہیں كسی قسم كی دھمكیاں موصول ہو ئی ہیں اور نہ ہی ایسے كچھ آثاردكھائی دیے تھے جس سے اتنا بڑا نقصان ہوا ہے۔
اس واقعے کے بارے میں عینی شاہدین کا کہنا ہے كہ نقاب پوشوں نے انہیں گن پوائنٹ پر ركھتے ہوئے پورے كیمپ كو مكمل طور پر یرغمال بنا لیا تھا اور مشینیری کے مکمل طور پر جل کر راکھ ہونے تک کیمپ میں موجود رہے، جب انہیں یقین ہو گیا كہ سب كچھ جل كر راكھ ہو چكا ہے تو اس کے بعد ملزمان موقع واردات سے فرار ہو گئے۔
The post نامعلوم ملزمان نے سی پیک روڈ کے کنٹریکٹر کی قیمتی مشینری جلادی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3EoWg2T
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box