پی ڈی ایم کے مرے ہوئے مینڈکوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے، شیخ رشید

 اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 15 اگست سے پی ڈی ایم کے مرے ہوئے مینڈکوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے رنگ پسٹن  بیٹھے ہوئے ہیں، اور اب یہ ایک مرا ہوا سیاسی ہاتھی ہے، 15 اگست سے پی ڈی ایم کے مرے ہوئے مینڈکوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے، عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو اس قسم کی تھکی ہوئی اپوزیشن ملی،  بلاول کو سیاسی طور پرسات خون معاف ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک لوٹنے والے منہ صاف کرکے پھر وکٹری کانشان بناتے ہیں، پاپڑ والے اور دہی بھلوں سے اربوں نکلتے ہیں، ٹی وی پر آنا کوئی کمال نہیں، جو کوئی چوک چوراہے میں حساس اداروں پر تنقید کرے گا اس کو بھگتنا ہوگا، مریم نواز اپنے لیے خود گڑھے کھود رہی ہیں، انہوں نے اگر کسی گڑھے میں گرنا ہے تو خدا خیر کرے، وہ جو اداروں کے خلاف بیانات دے رہی ہیں اپنے پاؤں پر کُلہاڑی مار رہی ہیں، (ن) لیگ کی پچھلی حکومت جانے میں بھی مریم نواز کا کردار تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تسلیم کرتے ہیں مہنگائی ہے، قرضے بھی ہیں، کورونا کا بھی سامنا رہا، لیکن عالمی بحران میں پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچا،  وزیراعظم مہنگائی کے معاملے پر اجلاس کر رہے ہیں، میں کابینہ اجلاس میں آٹا، دال، چاول اور 4 ادویات پر بات کرتا ہوں، اقتدار میں وقت جلد پاس ہو جاتا ہے، نئے انتخابات میں ایک سال ہی رہ گیا ہے، عمران خان اپنے 5 سال پورے کریں گے۔

شیخ رشید افغانستان کے لیے ویزا فیس 31 دسمبر تک معاف کردی گئی اور آن لائن ویزا سروس شروع کردی ہے، آج سے افغانستان کا ویزا آن آرائیول بند کردیا گیا ہے، پانچ سال کاٹریڈنگ ویزہ جاری کریں گے، افغانستان بارڈر طور خم اور چمن پر لگائے آئی بی ایم ایف بارڈر پر بادینی میں لے کر جا رہے ہیں۔ سیف سٹی کو 16 گاڑیاں اور لے کر دے رہے ہیں، عید میلاد النبی کے موقع پر معمولی جرائم کے قیدیوں کی تین ماہ کی سزائیں معاف کی جارہی ہیں۔

 

 

 

The post پی ڈی ایم کے مرے ہوئے مینڈکوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3n1mbXi

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...