کراچی: معروف اداکار عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے کہا ہے سندھ حکومت نے والد کی تدفین حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کرنے کی اجازت دےد ی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمر شریف کے صاحبزادے نے جواد عمر نے کہا ہے کہ ہم نے سندھ حکومت سے اپنے والد کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کرنے کی درخواست کی تھی، جس کی تصدیق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کردی ہے۔
سعید غنی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سندھ حکومت مرحوم عمر شریف کی خواہش کے مطابق ان کی تدفین حضرت عبداللہ شاہ غازی قبرستان میں کرنے کے انتظامات کررہی ہے۔
اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ والد صاحب اس دنیا میں نہیں رہے، ان کے انتقال پر دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات آرہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ان کے جسد خاکی کو جلد از جلد وطن واپس لے آئیں۔
The post عمر شریف کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ہوگی، سعید غنی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39WQTuo
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box