ڈی آئی خان میں فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار شہید  

ڈیرہ اسماعیل خان: تھانہ کینٹ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔  

ڈی آئی خان میں تھانہ کینٹ کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کردیا۔ پولیس کے مطابق پولیس کانسٹیبل اکرام اللہ پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات تھا اور ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہا تھا تاہم راستے میں 2 موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد کانسٹیبل کی کلاشنکوف اور موٹر سائکل بھی ساتھ لے گئے تاہم واقعہ کے بعد علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش کے لیے ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

The post ڈی آئی خان میں فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار شہید   appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XCSDq2

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...