راولپنڈی میں ایف آئی اے آفیسر نے شادی کی چھٹی کے دوران اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سب انسپکٹر اسفندیار اپنی شادی کی شاپنگ کے سلسلے میں بازار میں تھا کہ اس نے ماسک پہنے اشتہاری ملزم کو پہچان لیا۔ سب انسپکٹر نے اپنی حاضر دماغی کے ساتھ اپنی فیملی کو چھوڑ کر ملزم کو گرفتار کیا۔
ملزم ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ ایف آئی اے نے ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا اور صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔ سب انسپکٹر اسفندیار کی حاضر دماغی اور فرائض کی لگن پر ڈائریکٹر اسلام آباد کی جانب سے CC-II اور نقد انعام دیا گیا۔
The post ایف آئی اے آفیسر نے شادی کی چھٹی کے دوران اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30VABRl
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box