وزیراعلی پنجاب نے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کی منظوری دے دی

 لاہور: وزیراعلی پنجاب نے صوبے میں بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات محمود الرشید، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، سیکرٹری بلدیات اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کی پنجاب حکومت کو بلدیاتی اداروں کی بحالی کیلئے 20 اکتوبر تک مہلت

وزیر اعلی عثمان بزدار نے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کی منظوری دے دی اور فوری طور پر ایڈمنسٹریٹرز کو دستبردار کرنے  کا فیصلہ کیا۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے محکمہ بلدیات کو آج ہی نوٹیفکیشن جاری کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ہر اقدام آئین و قانون کی روشنی میں اٹھائیں گے۔

محکمہ بلدیات نے وزیراعلی کی ہدایت پر فی الفور عمل کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے اور ایڈمنسٹریٹرز کی دستبرداری کا نوٹیفکشن جاری کر دیا۔

The post وزیراعلی پنجاب نے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کی منظوری دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vkOIL0

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...