الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری سے الزامات کا جواب طلب کرلیا

 راولپنڈی /  اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری سے توہین عدالت آرڈیننس کے تحت الزامات کا جواب طلب کرلیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو طلب کرلیا ہے، اور اس حوالے الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری 27 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہوں، ان سے توہین عدالت آرڈیننس کے تحت الزامات کا جواب طلب کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ فواد چوہدری سے الیکشن ایکٹ کی متعلقہ شقوں کے تحت جواب طلب کیا جائے گا، فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ رکھی تھی۔

The post الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری سے الزامات کا جواب طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nFiTJF

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...