اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کے مطالبے پر فرانسیسی سفیر کو ملک سے نہیں نکال سکتے۔
پولیس پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہاپوزیشن گزشتہ 3 سالوں سے احتجاج کر رہی ہے، اور اب جمعہ جمعہ کھیل رہی ہے، کل ان پہلا احتجاجی مظاہرہ تھا اور اس بات کی خوشی ہے کہ پی ڈی ایم نے میرے شہر کا انتخاب کیا، انہیں کہتا ہوں کہ بڑے شوق سے احتجاج کریں اور قانون کو ہاتھ میں نہ لیں تو کوئی مسئلہ بھی نہیں ہوگا، اپوزیشن اگر انتخابات سے قبل انارکی پھیلائے گی تو خود اپنے لئے گڑھا کھودے گی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اس ملک میں جمہوری سیاسی آزادی ہے، ختم نبوت کا مجھ سے بڑا کوئی سپاہی نہیں، کالعدم تحریک لبیک کے مطالبے پر فرانسیسی سفیر کو ملک سے نہیں نکال سکتے، فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطلب ہے کہ ہم یورپی یونین سے باہر ہوجائیں گے، ٹی ایل پی ہو یا پی ڈی ایم، قانون کو ہاتھ میں نہ لیا تو کچھ نہیں کریں گے،اور اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون اسے ہاتھ میں لے گا۔ملک کو اس وقت فیٹف، سمیت دیگر مسائل لاحق ہیں، تمام مسائل پر قابو پائیں گے، کوئی یہ سمجھ رہا ہے کہ عمران خان کی مسائل پر نظر نہیں، تو یہ بالکل غلط ہےعمران خان کی تمام صورتحال پر نظر ہے، کوشش یہی ہے کہ اپنے مقاصد کو ہم حاصل کریں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انتخابات آتے ہی بہت سے نئے اتحاد سامنے آئیں گے، ن لیگ دو حصوں میں تقسم ہے اور الیکشن سے پہلے تیسری نون لیگ بھی وجود میں آنے کی توقع ہے، امریکی ناظم الامور کو بھی پتہ ہے ‘ن’ اور’ش’ الگ الگ ہیں۔
The post کالعدم ٹی ایل پی کے مطالبے پر فرانسیسی سفیر کو نہیں نکال سکتے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nkfO1s
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box