پشاور: پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں سرگرم خطرناک گینگز کو گرفتار کرلیا۔
پشاور میں پولیس نے کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائمز میں سرگرم خطرناک گینگز کو گرفتار کرلیا، مجموعی طور پر 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت معین الدین قریشی، انعام گل، یعقوب، خیال مالک اور اسد کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ایک ملزم کا تعلق افغانستان جب کہ دیگر مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور پشاور کے رہائشی ہیں، ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں پراپرٹی ڈیلرز اور تاجروں کو نشانہ بناتے تھے اور بینکوں سے رقم نکالنے والوں کو لوٹا کرتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جب کہ پولیس نے شہریوں سے چھینے گئے 30 عدد قیمتی موبائل فونز سمیت لوٹے گئے 20 لاکھ روپے بھی نقد برآمد کیے ہیں، اس کے علاوہ ملزمان سے اسلحہ اور 3 عدد موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہیں۔
The post پشاور پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائمز میں سرگرم خطرناک گینگز گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pwSn7v
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box