ہرنائی: بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا، سیکیورٹی فورسز کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کے ساتھ ٹھکانے سے فرار کی کوشش کی۔ آپریشن کے دوران کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے کمانڈر طارق عرف ناصر سمیت 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ یہ دہشت گرد گروپ بیرونی حمایت سے بلوچستان کے امن کے خلاف کام کر رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذمے داروں کے خلاف ایسے آپریشن جاری رہیں گے اور بلوچستان کے عوام کی سماجی ترقی و خوشحالی کا سخت محنت سے حاصل کردہ موقع سبوتاژ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
The post ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن، بی ایل اے کمانڈر سمیت 6 دہشت گرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3E8Usur
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box