لاہور : ایم اے کالج چوک پر پولیس اور کالعدم تنظیم کے کارکنان کے درمیان تصادم کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی اور مظاہرین کی گاڑی تلے آکر دو اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے اور اس دوران حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب ایم اے کالج کے مقام پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوگیا۔
تصادم کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی جس کے دوران مظاہرین کی گاڑی تلے 2 پولیس اہلکار آکر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں نے فرض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
ادھر لاہور میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان اپنے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے لیے کا دھرنا لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گیا ہے جس کے دوران کئی مقامات پر مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تصادم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
دوسری جانب حکومت پنجاب نے کالعدم جماعت ٹی ایل پی سے مذاکرات کے لیے صوبائی وزیر قانون راجا بشارت اور وزیر پراسیکویشن چوہدری ظہیر الدین پر مشتمل دو رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
واضح رہے کہ کالعدم جماعت نے منگل کے روز عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کو اپنے قائد حافظ سعد رضوی کی رہائی کے لیے احتجاجی دھرنے میں تبدیل کردیا تھا۔ امیر سعد رضوی کو 12 اپریل کو حراست میں لیا گیا تھا۔
The post لاہورمیں کالعدم تنظیم کے مظاہرین اور پولیس میں تصادم، 2 اہلکار جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30VVNqt
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box