بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

 اسلام آباد: مہنگائی کے ہاتھوں ستائے بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے کہ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافہ کا امکان ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی، جس پر نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) 27 اکتوبر کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔

درخواست میں کہا گیا کہ ستمبر میں پانی سے36 اعشاریہ دو فیصد بجلی پیدا کی گئی اور کوئلے سے 17 اعشاریہ صفر پانچ فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ مہنگے فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 19 روپے 23 پیسے فی یونٹ رہی، مقامی گیس سے8اعشاریہ نو فیصد جبکہ درآمد ایل این جی سے 18 اعشاریہ نو فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

The post بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BVRj0u

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...