چترال میں 15 یتیم اور نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب

 پشاور: سماجی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا نے لوٸر چترال کی تاریخ میں پہلی بار نادار اور مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا ۔

15 نادارجوڑوں کی اجتماعی شادیوں کے سلسلے میں سینٹینیل ماڈل ہاٸی اسکول نزد شاہی مسجد چترال سٹی سے متصل فٹ بال گراونڈ میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پرامیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ناٸب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ مہمان خصوصی تھے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے 15جوڑوں کا نکاح پڑھایا، اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 15 نادار جوڑوں کو ایک لاکھ بیس ہزار روپے تک کی مالیت کا فرنیچر اور روزمرہ گھریلو استعمال کی اشیاء فراہم کی گٸیں۔

اس موقع پر نٸے جوڑوں کے عزیزواقارب اور دوست احباب پر مشتمل 1000 مہمانوں کے لئے پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن خواتین کی جانب سے اس موقع پر خواتین کے لئے بنائے گئے الگ پنڈال میں 15دلہنوں کو تخائف بھی پیش کئے گئے۔

The post چترال میں 15 یتیم اور نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aTBECZ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...