کراچی: سندھ میں سی این جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔
صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کے مطابق سندھ میں فی کلو سی این جی کی قیمت میں 15روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، جب کہ پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے۔
صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سی این جی کی قیمت میں اضافہ سیلز ٹیکس بڑھنے اور مہنگی آر ایل این جی کی وجہ سے ہوا ہے، حکومت سی این جی کی امپورٹ پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ کا اعلان کرے، درآمدی سطح پر سیلز ٹیکس رعایت سے سی این جی کی قیمت گھٹ جائے گی۔
The post سندھ میں سی این جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mh8sej
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box