راولپنڈی: تھانہ رتہ امرال کےعلاقے مظہر آباد میں پولیس نے بروقت کارروائی کرکے 13سالہ لڑکی کو ونی کرنے کی کوشش ناکام بناکر لڑکی کوبازیاب کرکے دو خواتین سمیت سات ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
13 سالہ بچی کی والدہ نے پولیس کودرخواست دی کہ اس کے بیٹے شاکر کے ایک لڑکی سے مراسم تھے، جس پر جرگہ میں شاکر کی بہن کو ونی کرنے کا فیصلہ ہوا،میرے تینوں بیٹوں نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر میری بیٹی کو ونی کے لئے اغواء کیا اور مجھ پر بھی تشدد کیا۔
ایس ایچ او رتہ امرال کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے چھاپہ مارکر ونی (بدل) کی گئی لڑکی کو بازیاب کروا کر ، لڑکی کے تین بھائیوں شاکر، سیف اور سلیمان، لڑکی سے شادی کے خواہشمند نوجوان جعفر اس کی خالہ شریفاں، بھابھی طاہرہ اور جرگے میں شریک ارسلان نامی سات ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
سی پی او راولپنڈی احسن یونس نےفوری اور موثر رسپانس پرایس پی راول اور رتہ امرال پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔ سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ ونی (بدل) جیسا قبیح فعل خلاف قانون ہے جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتاخواتین اور بچیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ حمیدہ بی بی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی جس میں مدعیہ نے کہا کہ بیٹے شاکر کے عزت اللہ کی بہن سے مراسم تھے ، بیٹا دس دن قبل پکڑا گیاجس پر جرگہ میں بیٹی کو ونی کرنیکا فیصلہ ہوا، تینوں بیٹوں سمیت 7 افراد بیٹی کو لیجانے آئے، شور کرنے پر مجھ پر تشدد کیا، بریالہ نے زمین پر گرا کر ٹخنے پر ڈنڈا مارا تاکہ گھر سے باہر نکل کر شور نہ مچا سکوں، بیٹوں نے منہ پر ہاتھ رکھ کر آواز بند کی، باقی چار افراد بیٹی ساتھ لے گئے۔
ایف آئی آر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 354 اور 310 اے کے تحت درج کی گئی۔ مقدمہ میں ملوث 8 ویں ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
The post راولپنڈی میں 13سالہ لڑکی کو ونی کرنے کی کوشش ناکام، 3 بھائی گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vrw1p5
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box