کراچی: کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے مسلسل لاک ڈاؤن کے باعث بجلی کے بلز، وفاق وصوبائی ٹیکسوں کی عدم ادائیگی جبکہ لاک ڈاؤن کی مدت میں مزید توسیع پر ازخود تجارتی مراکز کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے کنوینر محمد رضوان نے ہفتے کو مقامی لان میں رؤف ابراہیم، رانا رائیس،شرجیل گوپلانی، جمیل پراچہ ودیگر تاجر نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران لاک ڈاؤن کی مدت میں مزید توسیع پر ازخود تجارتی مراکز کھولنے کا اعلان کردیا۔
محمد رضوان نے کہاکہ جب تک لاک ڈاؤن ہوگا کراچی کے تاجر نہ بجلی کا بل دیں گے اور نہ ہی صوبائی اور وفاق کے ٹیکسز دیں گے،کورونا کے پھیلاؤ کی ذمے دار پیپلز پارٹی خودہے، وزیراعلی سندھ نے اپنے گاوں کا دورہ کرکے اجتماعی بنیادوں پر لوگوں سے ملاقاتیں کیں لیکن کورونا پھیلانے کی زمہ داری تاجروں پر رائد کر دی گئی ہے، ہمارا مقصد تاجروں کا کاروبار کھلے، بے روزگاروں روزگار ملے۔
انہوں نے کہاکہ کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے سندھ حکومت کی درخواست پر لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج موخر کیا،سندھ حکومت نے وعدے کے باوجود تاجروں کے ساتھ دھوکا کیا،لاک ڈاون میں حکومت ہر ٹیکس دھندہ تاجروں کے اکاؤنٹ میں تین لاکھ روپے جمع کرائے،کورونا ختم ہونے والا نہیں لہٰذا کورونا اور کاروبار ساتھ چلے گا، کراچی میں اگر وبا زیادہ ہے تو کراچی و آفت زدہ قرار دیکرتاجروں کے بجلی کے بلوں اور ٹیکس معاف کیا جائے۔
کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین رؤف ابراہیم نے کہاکہ بڑھتے ہوئے نہ ختم ہونے والے مسائل کے بعد تاجر برادری کو اب قومی سیاست میں آنا پر مجبور کررہی ہے لہذا آئندہ انتخابات میں کراچی کی تاجر برادری بھی انتخابات میں حصہ لے گی۔
شادی ہالز ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس نے کہاکہ حکومت نے مشاورت کے بغیر سندھ میں یکطرفہ طور پر لاک ڈاؤن کا اعلان کردیاہے جو غیر منصفانہ اقدام ہے،حکومت مارکیٹوں میں رینڈملی کورونا ٹیسٹ کرکے ویکسینیش کے عمل میں تیزی لائے۔
کراچی ٹمبر ایسوسی ایشن کے صدر شرجیل گوپلانی نے کہاکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے درآمدی کنٹینرز کو بھی مارکیٹوں میں ترسیل کو روکا جارہاہے،وفاق اگر لاک ڈاون کے حق میں نہیں تو وہ سندھ میں غیرمنصفانہ لاک ڈاون روکنے میں آئینی مداخلت کیوں نہیں کررہا،دیوالیہ پن کے شکار پچاس سے زائد تاجروں نے خود کشیاں کی ہیں۔
جمیل پراچہ نے کہاکہ سیاسی جلسے جلوسوں سے کیا کورونا کیسز نہیں بڑھ رہے ہیں۔آئے دن کے لاک ڈاؤن سے تاجروں کے مسائل بڑھ گئے ہیں، لاک ڈاؤن فی الفور ختم کیا جائے،چیف جسٹس غیرمنصفانہ لاک ڈاون کے خلاف سوموٹو ایکشن لیں۔
The post لاک ڈاؤن میں توسیع پر تجارتی مراکز ازخود کھول دینگے، کراچی تاجر ایکشن کمیٹی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Cd76Zs
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box