کراچی سمیت صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا دوسرا روز

کراچی: کراچی سمیت صوبے بھر میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کا دوسرا روز  جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کا دوسرا روز ہے اور شہر بھر کے تمام تجارتی مراکز، تعلیمی ادارے، کھیل و تفریحی مقامات مکمل بند ہیں، جب کہ بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ کے علاوہ اندرون شہر ٹرانسپورٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

سڑکوں پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری سمیت ٹیکسی، رکشہ اور چنگ چی رواں دواں ہیں، لاک ڈاؤن اور ہفتہ وار تعطیل کے باعث شہر میں ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے، اور ماسک کی پابندی اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی چیکنگ کے لئے پولیس کے ناکے لگائے ہیں۔

صوبے بھر میں صحت اورضروری سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے علاوہ تمام دفاتر بند ہیں، میڈیکل اسٹورز، کریانہ، بیکریز، ڈیری شاپس، سبزی و پھل، گوشت کی دکانیں کُھلی ہیں، ریسٹورنٹس سے ایس او پیز کے ساتھ صرف ہوم ڈیلیوری کی جارہی ہے۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ تمام نجی دفاتر، اداروں و صنعتوں کو ملازمین کی 100 فیصد ویکسین پر کام کی اجازت ہوگی، ویکسین مراکز جانے کیلئے بس، منی بس کو خصوصی پرمٹ جاری ہوگا، بسوں میں نصف مسافر بٹھانے کی اجازت ہوگی، بس عملے کو کورونا سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنا لازمی ہوگا، جب کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی والے کاروبار یا ادارے کو ایک ماہ کے لئے سیل کیا جائے گا۔

The post کراچی سمیت صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا دوسرا روز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WGY6vk

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...