موٹروے زیادتی کیس میں افسران کی دلچسپی کم ہونے لگی

 لاہور:  گجرپورہ موٹروے زیادتی کیس میں وقت گزرنے کیساتھ ساتھ افسروں کی دلچسپی کم ہونے لگی جب کہ پولیس حکام اختیارات کے تنازعات میں الجھ گئے۔

گزشتہ 10 دن سے گجرپورہ موٹروے زیادتی کیس کی تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس تک نہ ہوا، افسران ملزم کی گرفتاری پر کم اور تبادلوں کی دوڑ میں زیادہ آگے نکلنے لگے، رواں سال کے ہائی پروفائل کیس کی فائل پردھول جمنے لگی،سب کچھ زبانی جمع خرچ تک محدود ہے۔ تمام تر صورتحال پرپولیس نے چپ سادھ لی جبکہ وزرا دعووں پردعوے کیے جارہے ہیں۔ ادھر مرکزی ملزم عابد ایک بار پھر پولیس کو ماموں بنا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم گزشتہ روز ننکانہ میں اپنی سالی کو ملنے گیا تھا، سالی نے محلے دار کی مدد سے مقامی پولیس کو اطلاع دی مگر پولیس کی روایتی سستی کے باعث ملزم عابد نزدیکی قبرستان کے راستے فرار ہوگیا۔

واضع رہے ملزم عابد کا اب تک پولیس سے چار بار آمنا سامنا ہو چکا ہے، اس کا دوست بالا مستری اب تک پولیس حراست میں ہے جس کی نشاندہی پر عاند کے رشتے داروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

The post موٹروے زیادتی کیس میں افسران کی دلچسپی کم ہونے لگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33q5vjB

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...