نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک نے اپنی برطرفی کو چیلنج کردیا

لاہور: نواز شریف کو سزا سنانے والے سابق جج ارشد ملک نے اپنی برطرفی کو عدالت میں چیلنج کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نواز شریف کو سزا سنانے والے سابق جج ارشد ملک نے برطرفی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،  درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ برطرفی کے لیے قواعد و ضوابط پورے نہیں کیے گئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جج ارشد ملک ملازمت سے برطرف

لاہور ہائیکورٹ نے وڈیو اسکینڈل میں جج ارشد ملک کو برطرف کردیا تھا، ان کی برطرفی کی منظوری لاہور کی ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے دی تھی، جب کہ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے 6 اگست کو جج ارشد ملک کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

The post نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک نے اپنی برطرفی کو چیلنج کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36wnS8i

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...