کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن

ضلعی انتظامیہ نے کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کردیا۔

کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ انتظامیہ نے ضلع کورنگی اور ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کرتے ہوئے نقل وحرکت پر پابندی کردی، تاہم صرف کریانہ اور اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھولی جاسکیں گی۔

15 اکتوبر تک کورنگی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کا حکمنامہ جاری کردیا گیا جن میں کورنگی نمبر2 یوسی 33، شاہ فیصل کالونی یوسی 4، ماڈل کالو نی یوسی 1، الفلاح سوسائٹی ،شادمان ٹاور ملیر، قائد پارک ملیر سے متصل گلی اور درخشاں سوسائٹی ملیر شامل ہیں۔

ضلع شرقی کے بھی 5مقامات پر 17اکتوبر تک لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جن میں المصطفی اپارٹمنٹ گلشن اقبال، عسکری 4 گلستان جوہر، بلاک 13 گلستان جوہر، الخیج ٹاؤن شہید ملت روڈ ، مارٹن کوارٹر اور الخالد ٹاور شامل ہیں۔

شہر کے نجی دفاتر میں بھی کورونا کے شکار مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ ڈیفنس فیز 5کے نجی بینک کی برانچ میں 5ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس پر ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے بینک کی برانچ غیر معینہ مدت کےلئے بند کرادی۔

The post کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nehIzu

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...