وفاقی وزیرعلی زیدی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی

 کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں ںے کہا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ میرا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے یعنی اب مجھے خود قرنطینہ کرنے کے لیے سب سے الگ تھلگ ہونا ہوگا۔

انہوں ںے کہا کہ میں سوشل میڈیا استعمال کرتا رہوں گا اور اس ملک و قوم کو لوٹنے اور نقصان پہنچانے والوں کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔ اللہ تعالی انصاف کے لیے کھڑے ہونے  والوں کو طاقت عطا فرمائے۔

The post وفاقی وزیرعلی زیدی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Gf4mm0

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کو (ن) لیگی قیادت کے بیانات پر سخت اعتراض تھا، ذرائع

 کراچی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کو (ن) لیگ کے بیانیے پر اعتراض تھا اور انہوں نے پارٹی کی اعلی قیادت کو چند روز قبل ہی آگاہ کردیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالقادر بلوچ کو (ن) لیگ کی قیادت کے بیانیہ پر سخت اعتراض ہے، ان کی ناراضی پر میاں نواز شریف نے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ کو بات چیت کا ٹاسک دیا تھا۔ شاہ محمد شاہ نے گزشتہ روز عبدالقادر بلوچ سے کراچی میں ملاقات کی اور انہیں منانے کی بھرپور کوشش کی تاہم عبدالقادر بلوچ نے شاہ محمد شاہ کو کوئی مثبت پیغام نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں : (ن) لیگ میں اندرونی اختلافات؛ لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ منانے میں ناکامی پر شاہ محمد شاہ نے پارٹی کی اعلی قیادت کو آگاہ کردیا۔ عبدالقادر بلوچ کو پارٹی پالیسی، فیصلوں اور پی ڈی ایم جلسے پر بھی اعتراض تھا۔

ادھر (ن) لیگ کے صوبائی جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عبدالقادر بلوچ کو نواز شریف کے بیانیے پر کوئی اعتراض نہیں ہے ان کی ناراضی بڑی نوعیت کی نہیں جسے جلد دور کرلیا جائے گا۔

The post لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کو (ن) لیگی قیادت کے بیانات پر سخت اعتراض تھا، ذرائع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kJZRyQ

بی جے پی پاکستان کو بھارت کی مقامی سیاست میں گھسیٹنا بند کرے، دفتر خارجہ

 اسلام آباد: پاکستان نے پلوامہ حملے کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم کے بیان کو مسترد کردیا

ترجمان دفتر خارجہ. نے کہا کہ پاکستان بھارتی وزیراعظم  کے بیان کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔ بھارت نے ایک وفاقی وزیر کے بیان کو نیا موڑ دینے کی کوشش کی ہے. پاکستانی وزیر نے حوالے  کے طور پر بات کی تھی اور 26فروری 2019 کو پاکستان فوج کی جانب سے دیے جانے والے ردعمل کا تذکرہ کیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  بیان کو استعمال کرنا بی جے پی قیادت کے پاکستان کے بارے میں ناقابل برداشت جنون کا ثبوت ہے۔  بھارت پلوامہ حملے میں پاکستان کےملوث ہونے کے شواہد فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے. پلوامہ حملے کاسب سے زیادہ فائدہ بی جے پی حکومت کو ہوا.

یہ خبر بھی پڑھیے: مودی نے پاکستانی سیاستدانوں کے حالیہ بیانات کو اپنے جلسوں کا حصہ بنالیا

ترجمان نے کہا کہ  پاکستان مخالف انتخابی مہم کے بعد لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی ک فتح ملی. بی جے پی حکومت پاکستان کو ہندوستان کی مقامی سیاست میں گھسیٹنا بند کرے. بی جے پی قیادت پاکستان مخالف جذبات کی بجائے کارکردگی دکھاکر لوگوں کی حمایت حاصل کرے۔

The post بی جے پی پاکستان کو بھارت کی مقامی سیاست میں گھسیٹنا بند کرے، دفتر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TIxuoN

امن پر یقین رکھتے ہیں اس لیے بغیر مطالبے کے ابھی نندن کو چھوڑا،اسد عمر

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ امن پر یقین رکھتے ہیں اس لیے  بغیر کسی مطالبے کے ابھی نندن کو چھوڑا۔

سابق اسپیکر ایاز صادق اور پی ڈی ایم کے جلسوں میں سامنے آنے والے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو تین ہفتوں میں اپوزیشن کی طرف سے حکومت کے بجائے پاکستان کے اداروں کے خلاف بیانیہ سامنے آرہا ہے، گجرانوالہ میں سزا یافتہ قیدی میاں نواز شریف نے باہر سے بیٹھ کر پاکستان کے اداروں کے اوپر باقاعدہ حملہ کیا، تین چیف جسٹس پاکستان کے فیصلوں پر میاں نواز شریف نے تنقید کی کہ وہ فیصلے آزاد ہی نہیں تھے اور کہا کہ وہ فیصلے بدنیتی پر مبنی تھے۔

انہوں نے کہا کہ  نواز شریف نے فوج پر بھی تنقید کی فوج کو نشانہ بنایا، کراچی میں انتہائی شرم ناک مناظر دیکھے گئے، قائد اعظم کے مزار کا جنگلہ پھلانگ کر سیا سی نعرے لگائے گئے، مسلم لیگ کے لیڈر کراچی مزار قائد پر تماشا دیکھتے رہے، محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اردو ہماری زبان ہی نہیں، قومی زبان کو کہا گیا کہ یہ ہماری زبان ہی نہیں، محمود اچکزئی نے اردو پر وار کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  کوئٹہ میں اویس نورانی نے کہاکہ میں بلوچستان کی آزاد ریاست دیکھنا چاہتا ہوں، اویس نورانی نے جب آزاد بلو چستان کی بات کی تو تمام سیا سی پارٹیوں میں سے کسی نے تردید نہیں کی، میاں نواز شریف نے اس کے بعد دوبارہ ریا ستی اداروں پر تنقید کی، میاں نواز شریف نے فوج میں جونیئر اور افسران میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اپنا دفاع کرنے کا حوصلہ ہے، پاکستان امن پر یقین رکھتاہے اور اسی لیے ہم نے خود بغیر کسی مطالبے کے ابھی نندن کو چھوڑا، بقول ایاز صادق کہ وہ تو دھمکی آئی تھی، اگر دھکمی تھی تو 50 سے زائد لوگ اس کمرے میں موجو د تھے کسی ایک نے یہ بات نہیں کی؟ اور ایک سال بعد انہوں نے ایسی بات کہی۔

اسد عمر نے کہا کہ اپوزیشن کا بیانیہ حکومت نہیں ریاست کے خلاف ہے، مریم صفدر کے نام پر مادر ملت کے نعرے لگائے گئے یہ کیا ہو رہا ہے؟ نہ یہ قوم برداشت کرے گی نہ ہم پاکستان میں شر پھیلانے کی کوشش کو کامیاب ہونے دیں گے، دشمن پہلے بھی ناکام ہوئے اب بھی ناکام ہوں گے، پاکستان کے ادارے اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ نریندر مودی جانتے ہیں کہ کیسے انہیں دنیا کے سامنے منہ کی کھانا پڑی تھی، پاکستان کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملیں گے۔

The post امن پر یقین رکھتے ہیں اس لیے بغیر مطالبے کے ابھی نندن کو چھوڑا،اسد عمر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TTAkYt

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

 اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.57 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 102.40 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 84 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی اور اس کی نئی قیمت 103.22 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں کی گئی، مٹی کا تیل 65.29 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 62.86 روپے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رہے گا۔ ان نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔

The post حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2THvTzK

پی ٹی آئی کا فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں ریلی نکالنے کا اعلان

 کراچی: مسلح افواج اور حکومت سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے اتوار یکم نومبر کو مزار قائد سے کلفٹن تین تلوار تک ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔

یہ اعلان سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی، خرم شیرزمان، محمود مولوی، جمال صدیقی سمیت دیگر رہنماؤں نے ہفتے کو انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج کی پشت پر 22 کروڑ عوام کھڑی ہے جو ملک کے چپے چپے کی حفاظت کرنے والی مسلح افواج کے شانہ بشانہ اور خون کا آخری قطرہ بہانے کے لیے تیار ہے، دشمن کے لیے واضح پیغام ہے کہ ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ظلم ہورہا ہے اور پی ڈی ایم اپنی سیاست میں مشغول ہے، بھارت کے جنگی جہاز اور پائلٹ کو پاکستان نے گرایا کیوں کہ پاکستانی فوج دنیا کی عظیم فوج ہے، جب بھی بھارت پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھتا ہے قوم پاکستانی افواج کے پیچھے کھڑی ہوتی ہے۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر خرم شیر زمان نے کہا کہ بارہ سیاسی جماعتوں کے مکس اچار پارٹی کا مقصد پاکستانی افواج کو نیچا دکھانا ہے، پی ڈی ایم کا ایجنڈا پاکستان کی ترقی کو روکنا ہے، وزیراعظم نے کووڈ کا مقابلہ کرتے ہوئے معاشی صورتحال کو مستحکم کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ جو الفاظ ایاز صادق نے استعمال کیے اس کی مذمت کرتے ہیں۔

The post پی ٹی آئی کا فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں ریلی نکالنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Jq194n

شہریوں کی لاپرواہی کے باعث انڈس ڈولفن شدید زخمی ہوکردَم توڑ گئی

 کراچی: شہریوں کی لاپرواہی سے زخمی ہونے والی انڈس ڈولفن دم توڑگئی جس پر محکمہ وائلڈ لائف سندھ کی جانب سیشن کورٹ میں ذمہ داروں کے خلاف کیس داخل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دریائےسکھر سے نکلنے والی انڈس ڈولفن نواب شاہ کے قریب نہرمیں پھنس گئی تھی جہاں نہر میں نہانے والے شہریوں نے متعلقہ اداروں کو مطلع کیے بغیر خود ہی ڈولفن کو کینال سے نکالا اور شہری ڈولفن کو کاندھے پر لے کر گھومتے رہے۔ شہریوں کے غیرذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے ابتدامیں زخمی ہونے والی ڈولفن بعدازاں مرگئی۔

کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف جاوید مہرکے مطابق وائلڈ لائف کی ٹیم پہنچنے سے پہلے شہریوں نے اسے کینال سے نکال لیا تھا۔ انڈس ڈولفن کو فوری طورپرگیلے کپڑے میں رکھا جاتا ہے،لیکن شہریوں نے اس  کا خیال نہیں رکھا جس کی وجہ سے ڈولفن ہلاک ہوگئی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: پاکستانی سمندر میں ڈولفن کے دوغول کیمرے میں عکس بند

جاوید مہر کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کے قوانین کے تحت پیرکو سیشن کورٹ سکھر میں کیس داخل کیا جائےگا۔اس واقعے کے ذمہ دار افرادکو3سال قید اور5لاکھ روپے جرمانہ ہوسکتا ہے۔

The post شہریوں کی لاپرواہی کے باعث انڈس ڈولفن شدید زخمی ہوکردَم توڑ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35SY30e

پیپلز پارٹی جلد پی ڈی ایم سے علیحدہ ہوجائے گی، غلام سرور خان

 راولپنڈی: وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن دو حصوں میں تقسیم ہے اور پی ڈی ایم میں شامل جماعت پیپلز پارٹی بھی ان سے علیحدہ ہوجائے گی۔

راولپنڈی کے نواحی علاقے چک بیلی خان میں ترقیاتی منصوبے کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ہماری حکومت کے لیے سب سے بڑا چلینج مہنگائی اوربیروزگاری ہے۔ ہماری برآمدات بڑھ رہی ہیں روز بروز خوشحالی بڑھ رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: (ن) لیگ میں اندرونی اختلافات؛ لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ جب معشیت کے دشمنوں نے دیکھا کہ کورونا کے باوجود ملک ترقی کر رہا ہے تو انہوں نے پی ڈی ایم بنالی۔ یہ چوروں کا اتحاد ہے جو مودی کی ہاں میں ہاں ملا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان ہماری سرحدوں کے محافظ ہیں ہمارا پسینہ گرتا ہے انکا خون گرتا ہے یہ افواج پاکستان کے خلاف بولتے ہیں۔

The post پیپلز پارٹی جلد پی ڈی ایم سے علیحدہ ہوجائے گی، غلام سرور خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TFjsV3

پیپلزپارٹی کے بعد آنے والی دو حکومتوں نے صرف مہنگائی میں اضافہ کیا، بلاول

غذر: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردار نے کہا ہے کہ اس جنوری تک کٹھ پتلیوں کوگھر بھجوارہےہیں۔

گلگت بلتستان کے  انتخابی مہم میں غذر کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اشاروں پر چلنے والے بھی کہتے ہیں ہم صوبہ دیں گے۔الیکشن سے ایک ماہ قبل انہوں نے بیانیے میں تبدیلی کی۔ گلگت بلتستان کوصوبہ بنانے کےمعاملے پر عمران خان کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھردینےکاوعدہ کرنے والوں نے عوام کے سر سےچھت چھین لی۔ آج ملک میں سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔ پیپلزپارٹی کے بعد آنے والی 2 حکومتوں نے صرف مہنگائی میں اضافہ کیا۔ موجودہ حکومت امیروں کو ریلیف اور غریبوں کوتکلیف دیتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت تبدیلی کے نام پر تباہی کررہی ہے۔ حکومت گلگت بلتستان کے وسائل پرقبضہ کرنا چاہتی ہے،اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس جنوری تک کٹھ پتلیوں کوگھر بھجوارہےہیں۔ حکمران صرف اپنے امیروں کو ریلیف دیتےہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر یہاں پرووٹ خریدنے کیلئے آئے ہیں، عوام کو کہتا ہوں آپ ان سے پیسہ لو ووٹ پیپلزپارٹی کو دو۔ پی ٹی آئی کے حکومت تبدیلی کےنام پر تباہی کر رہی ہے۔ ملک کا ہرطبقہ حکمرانوں کےخلاف احتجاج کررہاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سرکاری ملازمیں کے تنخواہوں میں ڈیڑھ سو گنا اضافہ کیا۔ دس کروڑنوکریوں کاوعدہ کرنے والوں کے دور میں تاریخی بے روزگاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت کے لوگ باشعورہیں وہ عمران خان کےجھوٹےدعوؤں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ صوبہ ملےگاتوپیپلزپارٹی سے ملےگا۔ اشاروں پر چلنے والےبھی گلگت بلتستان کو مان چکےہیں۔ 2018کےمنشور میں ہم نے گلگت بلتسان کے صوبہ کا مطالبہ شامل کیا۔

یادگارِ شہدا پر حاضری

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گاہکوچ میں 12 این ایل آئی کے حوالدار لالک جان شہید کی یادگارپر حاضری دی اور  پھول چڑھائے اور یادگار شہداء پر ستارہ جرات، تمغہ جرات اور تمغہ بسالت پانے والے دیگر 31 جوانوں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔

The post پیپلزپارٹی کے بعد آنے والی دو حکومتوں نے صرف مہنگائی میں اضافہ کیا، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35RisTp

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں بڑی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا

کیچ:  

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے ضلع کیچ کے علا قے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جب کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولا بارود بھی برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا جب کہ آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد وں کا سرغنہ مارا گیا، ہلاک دہشت گرد شہریوں کے قتل اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

 

The post سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں بڑی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oL8sUw

ٹیوشن پڑھنے والے بچے کو شادی کے لیے اغوا کرنے والی استانی گرفتار

 لاہور: نواں کوٹ پولیس نے پانچویں جماعت کے طالب علم کو شادی کے لیے اغواء کرنے والی ملزمہ کو  گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزمہ 12سالہ مزمل کو ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ جڑانوالہ لے گئی تھی۔مغوی بچہ عرصہ 2سال سے ملزمہ کے گھر ٹیوشن پڑھنے جاتا تھا۔

یہ خبر بھی دیکھیے: بیٹے نے ’’کرائم پیٹرول‘‘دیکھ کر باپ کو قتل کیا اور ثبوت مٹادیے

ڈی ایس پی عمر فاروق بلوچ اور انچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ قمر ساجد نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کروایا۔ مغوی بچے مزمل کے والد نے تھانہ نوانکوٹ میں اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔

The post ٹیوشن پڑھنے والے بچے کو شادی کے لیے اغوا کرنے والی استانی گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35Qn8Jh

پی ڈی ایم کا بیانیہ ملکی مفاد کے خلاف ہے، شبلی فراز

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ ایف اے ٹی ایف سے لے کر سیاسی اور ملکی مفاد کے خلاف ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی ملک کی معیشت خراب تھی، ہم دیوالیہ ہونے کے قریب تھے، ملک پرقرضوں کا انبار تھا، وزیراعظم نے معیشت کو استحکام دیا ، وزیراعظم نے دوست ممالک کےساتھ مل کر ملک کودیوالیہ سے بچایا، اگر ہم ڈیفالٹ ہوجاتے تو ملک کی کرنسی بہت حد تک گرجاتی، ہم نے اپنی برآمدات کو بڑھایا، ہمارے ایکسپورٹ سیکٹر کی خطے کے ممالک سے بہترحالت رہی ، اسٹاک مارکیٹ بڑھی،ایک ایسی حکمت عملی بنائی جس سے روزگار بھی پیدا ہو سکے۔ پاکستان میں اس وقت ایک ہائبرڈ وار چل رہی ہے، ملک میں ناامیدی پھیلانا اچھی بات نہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ 2016 میں ڈان لیکس سے ملکی عدم استحکام شروع ہوا، یہ عدم استحکام 2017 میں جی ٹی روڈ پر مجھے کیوں نکالا کی صورت میں نظر آیا ، ایاز صادق نے ایسی تقریر کی جس سے پاکستان میں بحث چھڑ گئی ، سپہ سالار کے خلاف جھوٹی باتیں کر کے ملک کو نقصان پہنچایا گیا، ایاز صادق کو کوئی ندامت نہیں ہے، وہ نہ معافی مانگنا چاہتے ہیں اور نہ ہی انہوں نے تردید کی،اداروں میں ٹکراؤ کی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی ضرورت کے وقت سیاسی بیانیہ بناتی ہے جس کا ملکی ترقی سے کوئی تعلق نہیں، پی ڈی ایم کا بیانیہ ایف اے ٹی ایف سے لے کر سیاسی اور ملکی مفاد کے خلاف ہے، منتخب حکومت کو اکھاڑنے کے لئے انہوں نے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے، ملک کے خلاف باتیں کرنے کی بالکل اجازت نہیں دیں گے، ہماری حکومت سیاسی غنڈہ گردی نہیں ہونے دے گی، ملکی سالمیت کے خلاف باتیں کرنے پرعوام انہیں سزا دیں گے، (ن) لیگ کو مشورہ ہے مسلم لیگ پاکستان بنالیں۔

The post پی ڈی ایم کا بیانیہ ملکی مفاد کے خلاف ہے، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37Ym74o

حکومت کی پوری کابینہ احمقوں کا مربہ ہے، مولانا فضل الرحمان

لاہور: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ  یہ حکومت اپنی حماقتوں کی وجہ سے جانی جاتی ہے،  پوری کابینہ احمقوں کا مربہ ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لیگی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی  ایاز صادق کے گھر آئے، ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان کو ناشتہ پر مدعو کیا تھا، اس موقع پر (ن) لیگ کے وفد میں رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق جب کہ جےیو آئی کے وفد میں مولانا اسعد محمود، مولانا سمیع اللہ مجاہد شامل تھے۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے  ایاز صادق کے حالیہ بیان پر حکومتی وزرا اور ترجمانوں کے بیانات کی مذمت کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق نے ذمہ دارانہ اور سنجیدہ بات کی، ان کے بیان پر پیالی میں طوفان لانے کی کوشش کی گئی، اور ان کے بیان کے جواب میں پلوامہ کا ذکر کیا گیا جو نااہلی اور نالائقی کی انتہا ہے، یہ حکومت اپنی حماقتوں کی وجہ سے جانی جاتی ہے،  پوری کابینہ احمقوں کا مربہ ہے، 25 جولائی 2018 کو دھاندلی ہوئی اور ہم اس حکومت کے جواز کو تسلیم نہیں کرتے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں جو ترقی ہوتی رہی وہ آج منفی میں چلی گئی، پچھلی حکومتیں پاکستان کو بلیک سے وائٹ لسٹ میں لے کر گئیں لیکن ایف اے ٹی ایف کے لئے کوئی قانون سازی نہیں کرنا پڑی، پچھلی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے اثرات بھی کئی سالوں بعد عام عوام تک پہنچتے رہے،  لیکن آج ملکی بقا کا سوال ہے، آبیل مجھے مار والی حکومت کبھی نہیں دیکھی لیکن آج خود بحران قائم کئے جا رہے ہیں، حکومت خود اپوزیشن کو اشتعال دلاتی ہے،۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مطابق ملک کو آئین کے چلایا جائے، ہم پر حکومتیں مسلط نہ کی جائیں، ہر ادارے کو اپنے حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا، کسی کو حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ جاری کرنا کسی کا حق نہیں ہے، اس طرح کی اشتعال انگیزی اور حب الوطنی پر شک کرنا صحیح نہیں، میرے خیال میں قیامت کی علامت ہے کہ مسلم لیگی غدار ٹھہرے۔

لیگی رہنما ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میرے بیان کو بھارت کا بیانیہ بنانے اور سیاسی بات کو رنگ دینے کی کوشش کی گئی، میرے بات کو قومی سلامتی کے اداروں سے نتھی کرنا دانشمندی نہیں، کسی کوحق نہیں کہ وہ کسی کو غدار کہے، میری بات سے اختلاف کیا جاسکتا ہے، ہمیں اس حکومت سے شدید اختلافات ہیں اور یہ اختلافات سیاسی ہیں، اس کے باوجود ہم تمام پاکستانی ایک اور  محب وطن ہیں، بھارت کوہمیشہ کی طرح منہ توڑجواب دیا جائےگا، اور اس کے  ناپاک عزائم  کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ایازصادق نے کہا کہ میرے پاس قومی سلامتی کے بے شمار راز ہیں لیکن کبھی غیر ذمہ دارانہ بات نہیں کی، ہمیں احتیاط کا دامن ہمیشہ تھامے رکھنا چاہیئے، میرے بیان کو دوبارہ سنا جا سکتا ہے وہ موجودہ حکومت کے بارے میں تھا، اختلاف رائے اصولوں پر کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

 

The post حکومت کی پوری کابینہ احمقوں کا مربہ ہے، مولانا فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jGeGRT

خلفشار اور انتشار سے ملک میں سیاسی قوتیں پچھتائیں گی، شیخ رشید

 لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ خلفشار اور انتشار سے ملک میں سیاسی قوتیں پچھتائیں گی۔ 

ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی حالات کافی ابتر ہوتے جا رہے ہیں، سیاست کو ریاست پر اہمیت دی جا رہی ہے، سیاست سے لڑائی آپ کا حق لیکن ریاست سے لڑائی زیادتی ہے، عقل کے اندھوں کو اندازہ نہیں سیاست خطرناک مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، سیاست سے لڑائی کرنی ہے تو عمران خان میدان میں ہے اور اگر ریاست سے لڑائی ہے تو اس کے نتائج برے ہوں گے، سیاست جس دوراہے میں داخل ہورہی ہے اس کے نتیجے کچھ بھی نکل سکتے ہیں، خلفشار اور انتشار سے سیاسی قوتیں پچھتائیں گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جوان اور جرنیل دونوں عظیم تر ہیں ، نواز شریف نے 6 آرمی چیف لگائے لیکن سب سے لڑائی کی، (ن) لیگ کی طرف سے جو کچھ بھی کہا جارہا ہے وہ غیر ملکی ایجنڈا ہے، ایاز صادق کے بیان پر بھارت میں شادیانے بجائے جارہے ہیں، سب گواہ ہیں ایاز صادق 23 سال میں پہلی بار بولے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کو کہنا پڑا کہ فوج میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ پیپلزپارٹی بیانات میں احتیاط سے کام لے رہی ہے.

وزیر ریلوے نے کہا کہ ملک مارشل لا کی طرف نہیں جارہا۔ صدرارتی نظام نہیں آئے گا اور نا ہی عمران خان اسمبلیاں توڑ رہے ہیں، عمران خان تمام بحرانوں سے سرخرو ہوکر نکل جائیں گے، فوج ہی اتنے شدید حالات کے باوجود جمہوریت کی ضمانت ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات کے دروارے کبھی بند نہیں کرنے چاہیئں ، ڈائیلاگ اورمذاکرات سیاسی جماعتوں میں ہوتے ہیں، اگر پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ مل سکتے ہیں تو ہم بھی (ن) لیگ سے بات کرسکتے ہیں، ہمیں ملک کو آگے لے کر جانا ہوگا، 3 ماہ میں ملکی سیاست واضح ہوجائے گی۔

The post خلفشار اور انتشار سے ملک میں سیاسی قوتیں پچھتائیں گی، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34Jnfa7

سندھ حکومت کورونا، ٹڈی دل اور بارشوں سے متاثرہ افراد کی امداد کا اعلان پورا نہ کرسکی

 کراچی: سندھ حکومت کورونا، ٹڈی دل، بارشوں سےمتاثرہ افراد اور کاشتکاروں کی امداد کے وعدے بھی پورے نہ کرسکی۔

سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح اور ان کی امداد کے لیے اعلانات تو بہت کیے جاتے ہیں تاہم ان پر عمل درآمد میں یا تو برسوں بیت جاتے ہیں یا پھر ان پر عمل ہی نہیں ہوتا۔ ایسا ہی رواں برس کورونا وبا، طوفانی بارشوں اور ٹڈی دل حملوں سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ بھی ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے کوروناکی لہر کے دوران مزدوروں کو معاوضہ دینے کا قانون بنایا تھا، اس کے علاوہ متاثرہ کاروباری افراد کی امداد کے بھی اعلانات کیے گئے تھے لیکن اس پر اب تک عمل نہیں ہوسکا۔

رواں برس سندھ میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک لاکھ 13 ہزار مکانات تباہ جب کہ 25 لاکھ افراد متاثر ہوئے تھے، اس قدرتی آفت کے باعث 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا تھا۔ صوبائی حکومت نے بارشوں سے تباہ ہونے والے مکانات و کاروبار کے نقصانات کے ازالے کا اعلان کیا تھا لیکن کئی ماہ گزرنے کے بعد بھی محکمہ ریلیف و ڈپٹی کمشنرز نقصانات کا سروے اور تخمینہ رپورٹ مکمل نہیں کرسکے۔

اسی طرح سندھ میں رواں برس ٹڈی دل نے بھی کسانوں کو شدید مالی بحران سے دوچار کیا تھا لیکن سندھ میں ٹڈی دل سے ہونے والے نقصانات پر بھی کسانوں کو کوئی مراعات نہیں ملیں۔

 

The post سندھ حکومت کورونا، ٹڈی دل اور بارشوں سے متاثرہ افراد کی امداد کا اعلان پورا نہ کرسکی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HN7hD5

(ن) لیگ میں اندرونی اختلافات؛ لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

لاہور / کوئٹہ: مسلم لیگ (ن) میں سابق وزیراعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری کو پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے میں نہ بلانے پر تنازع شدت اختیار کرگیا ہے جس کے بعد پارٹی کے صوبائی صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالقادر بلوچ مستعفی ہونے کے حوالے سے باضابطہ اعلان پریس کانفرنس میں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت اور مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ میں تنازعہ اس وقت پیدا ہوا جب سابق وزیراعلی ثناء اللہ زہری کو پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے میں نہیں بلایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے پارٹی قیادت کی مشاورت کے بعد ثناء اللہ زہری کو جلسے میں مدعو کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ثناء اللہ زہری اڑھائی سال سے ملک میں موجود نہیں، اور وہ پی ڈی ایم کے جلسے کا حصہ نہیں بن سکتے۔

پارٹی قائدین کا مؤقف ہے کہ ثناء اللہ زہری نے قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف کے منع کرنے کے باوجود وزارت اعلیٰ بلوچستان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، اور جب ثناء اللہ زہری تحریک کے ساتھ ہی نہیں ہیں تو پھر انہیں پی ڈی ایم جلسے میں کیوں بلایا جائے؟۔

واضح رہے کہ  عبدالقادر بلوچ نوازشریف کی کابینہ میں وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں اور اس وقت مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر ہیں، جب کہ ثنااللہ زہری وزیراعلیٰ بلوچستان رہ چکے ہیں، اور   ثناء اللہ زہری کو کوئٹہ جلسے میں نہ بلانے کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت اور پارٹی نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

 

The post (ن) لیگ میں اندرونی اختلافات؛ لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JfaVpM

ٹائیگر فورس کی اطلاع پر پنجاب میں کروڑوں روپے کی ناجائز ذخیرہ اندوزی پکڑی گئی

لاہور: چھاپوں میں گندم، چینی، چاول، آٹے اور گھی کے غیر قانونی اسٹاک قبضے میں لے لئے گئے۔ 

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اور چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری انڈسٹری ظفر اقبال، چیئرمین پی آئی ٹی پی اور دیگر شریک ہوئے، اجلاس میں پنجاب بھر میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف جاری کریک ڈاون کی ماہانہ رپورٹ پیش کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چھاپوں کے دوران 1300 ٹن چینی کے 25 ہزار تھیلے قبضے میں لے لئے گئے، جس کی مالیت 10 کروڑ روپے سے زائد ہے، رواں ماہ مجموعی طور پر 12 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ناجائز ذخیرہ اندوزی پکڑی گئی، ملوث افراد پر 5 کروڑ 14 لاکھ سے زائد کے بھاری جرمانے کئے گئے، جب کہ اوورچارجنگ پر 1288 ایف آئی آر درج اور 1200 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اجلاس میں رواں سال اپریل سے اکتوبر تک کے بھی اعدادوشمار پیش کئے گئے جس میں بتایا گیا کہ اپریل سے اب تک 7 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کی ذخیرہ اندوزی قبضے میں لی گئی، 6 ماہ میں ذخیرہ اندوزوں پر 59 کروڑ 66 لاکھ 32 ہزار روپے کے بھاری جرمانے عائد کئے گئے، 9 ہزار سے زائد ایف آئی آر درج، 9543 افراد گرفتار کئے گئے۔ اجلاس میں ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر خفیہ چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

The post ٹائیگر فورس کی اطلاع پر پنجاب میں کروڑوں روپے کی ناجائز ذخیرہ اندوزی پکڑی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oHELnd

حمزہ شہباز کا بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے سے انکار

لاہور: (ن) لیگی رہنما حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے سے انکار کر دیا۔

حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے سے انکار کر دیا، عدالت جب کہے گی حمزہ شہباز کو پیش کر دیں گے، جیل حکام کا عدالت کے روبرو موقف، پہلے عدالت سے پوچھ کر حمزہ شہباز کو پیش کرتے ہیں؟ عدالت نے جیل حکام سے آئندہ تاریخ سماعت پر تحریری وضاحت طلب کر لی،۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کی، جیل حکام کی جانب سے حمزہ شہباز کو پیش نہیں کیا گیا اور عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں بیٹھنے سے انکار کردیا، عدالت جب کہے گی حمزہ شہباز کو پیش کردیں گے۔ جس پر عدالت نے  برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا پہلے عدالت سے پوچھ کر پیش کرتے ہیں، عدالت نے حمزہ شہباز کو پیش نہ کرنے پر جیل حکام سے تحریری وضاحت طلب کرلی، اور آئندہ سماعت پر گواہان کو بیان قلمبند کروانے کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت بھی ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے شہباز شریف کو حاضری سے استثنی دیا گیا ہے، ریفرنس میں نیب کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ شہباز شریف، سلمان و حمزہ شہباز نے سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے اپنی ذاتی ملکیتی شوگر ملز کو فائدہ پہنچایا۔

The post حمزہ شہباز کا بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31ZaFBO

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

 پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی ہے جس کے بعد صوبے اس وائرس سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختون خوا میں ڈاکٹروں کی صوبائی تنظیم پرویژنل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خیبر کالج آف ڈینٹسڑی کے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر سلطان زیب کورونا وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے ہیں، وہ گزشتہ کچھ روز سے حیات اباد میڈیکل کمپلکس میں زیر علاج تھے۔

پرویژنل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر سلطان زیب کو خراج عقیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے افراد ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈاکٹر سلطان زیب کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کورونا وبا کے دوران ڈاکٹرز کی خدمات قابل ستائش ہیں،  شہری کورونا وبا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ کورونا سے اب تک خیبر پختونخوا میں 20 ڈاکٹرز جاں بحق ہوچکے ہیں۔

The post خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31UYCpa

واسا لاہور کے افسران اسموگ میں کمی لانے کیلئے سائیکلوں پر دفتر پہنچے

لاہور: واسا کے عملے اور افسران اسموگ میں کمی لانے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے سائیکلوں پر سفر کرکے دفتر پہنچے۔

لاہور میں ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی قیادت میں افسران  اور عملے نے سائیکلوں پر سفر کیا۔ ایم ڈی واسا کا کہنا تھا لاہور میں اسموگ کے پیش نظر واسا لاہور نے یہ اقدام کیا۔

سائیکل ریلی میں ڈی ایم ڈی آپریشن اسلم خان نیازی، ڈی ایم ڈی ایف اے اینڈ آر محمد نوید مظہر، اور ڈی ایم ڈی انجینئرنگ افتخار الدین نعیم سمیت دیگر افسران اور عملے نے شرکت کی۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے مطابق ریلی کے انعقاد کا مقصد دھوئیں کے اخراج میں کمی لانا ہے۔  اس کے علاوہ ہم عوام میں سائیکل کے استعمال کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔

The post واسا لاہور کے افسران اسموگ میں کمی لانے کیلئے سائیکلوں پر دفتر پہنچے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34Jf1Pu

این سی اوسی کا کورونا ایس اوپیزپرعمل درآمد کیلیے شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ

 اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے، شہری جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھیں فوری طور پر مطلع کریں۔ \

این سی او سی نے شکایت کے لئے نمبر بھی جاری کردیا ہے، اس حوالے سے اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ عوام جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھیں ، اس کی تصویر لے کرلوکیشن کے ساتھ 033533336262 پرسینڈ کریں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر زورپکڑتی جارہی ہے اور گزشتہ 3 روز کے دوران 2800 کے قریب افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

The post این سی اوسی کا کورونا ایس اوپیزپرعمل درآمد کیلیے شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oII4dN

حکومت کو اپوزیشن کے بیانات بھارتی بیانیے سے منسوب کرنے کے سواکوئی کام نہیں، رانا ثنا اللہ

 لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن کےبیانات بھارتی بیانیےسےمنسوب کرنےکے سواکوئی کام نہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ملک پر نالائق اورنااہل ٹولہ مسلط ہے، مہنگائی بڑھ گئی ہے، معیشت کی تباہ حالی بھی سب کے سامنے ہے، بجلی، چینی اور آٹے کی قیمتوں کا بوجھ عوام پرڈالا گیا۔ ملک میں کوئی عوامی فلاح کاکام نہیں ہورہا، کوئی گورننس نہیں ،جس کا جو دل کر تا ہے وہی کررہا ہے۔

سردار ایاز صادق کے بیان سے متعلق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت ایاز صادق کا اسمبلی میں دیا گیا بیان چیلنج نہیں ہوسکتا، محض انتقام کے باعث ایاز صادق کے بیان پر ہرزہ سرائی کی جارہی ہے، اگر انہوں اگر غلط بات کی تھی تو کیا اسپیکر سوئے ہوئے تھے؟، اسپیکر نے ایاز صادق کا بیان حذف کیوں نہیں کیا؟ دیگر حکومتی وزرا اور اراکین بھی ایاز صادق کے بیان پر خاموش رہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت صرف مخالفین کےخلاف انتقامی کارروائی کررہی ہے، حکومت نے جھوٹے مقدمات میں اپوزیشن اراکین کو پھنسایا ہے، اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائی افسوسناک ہے، شہباز شریف کے خلاف بےبنیاد کیسز کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ایجنڈا کچھ ہوتا ہے اور وزیراعظم کہتے ہیں کسی کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم اپوزیشن کو گالیاں دینے والوں کی تعریف کرتے ہیں، ملک کو انارکی کی طرف لےجایا جا رہا ہے ،انتقام کی آگ گلی محلوں تک پھیل گئی توحالات قابومیں نہیں ہوں گے۔

مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان اختلاف سے متعلق (ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مریم نواز شہباز شریف کی بیٹی ہیں، ان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، حکومتی ترجمانوں کا کام اپوزیشن کے خلاف بیانیہ بناناہے۔ حکومت کو اپوزیشن کے بیانات بھارتی بیانیے سے منسوب کرنے کے سوا کوئی کام نہیں۔

The post حکومت کو اپوزیشن کے بیانات بھارتی بیانیے سے منسوب کرنے کے سواکوئی کام نہیں، رانا ثنا اللہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jKayAn

ایاز صادق کے خلاف غداری کے مقدمے کیلئے لاہور پولیس کو درخواست

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف ایک شہری نے غداری کا مقدمہ درج کرنے کےلیے لاہور پولیس کو درخواست دیدی۔

جیل روڈ کے رہائشی فرقان احمد نے قومی سلامتی سے متعلق بیان پر تھانہ سول لائنز میں درخواست دی کہ 29 اکتوبر کی شام 7 بجے ایک ٹی وی پروگرام میں ایاز صادق انڈین فوج کے حق میں بول رہے تھے، انہوں نے پاک فوج اور آرمی چیف کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کیا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایاز صادق ایک انڈین ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں اور پاکستان کی سلامتی اور عزت پر کھلم کھلا حملہ کررہے ہیں جو غداری کے زمرے میں آتا ہے۔

شہری نے پولیس کو درخواست میں استدعا کی کہ ایازصادق کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔

The post ایاز صادق کے خلاف غداری کے مقدمے کیلئے لاہور پولیس کو درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HRJdP9

فوجداری نظام انصاف کا مقصد مجرم سے انتقام اور بربادی نہیں، سپریم کورٹ

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں قرار دیا ہے کہ فوجداری نظام انصاف کا مقصد مجرم سے انتقام اور بربادی نہیں۔

سپریم کورٹ نے بھنگ اسمگل کرنے والی خواتین کی اپیل پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے اس جرم میں قید خاتون کی سزا میں کمی کردی۔

خاتون مجرمہ خالدہ کو جیکب آباد میں دس کلو بھنگ برآمد ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ جیل حکام کے مطابق خالدہ بی بی 6 سال کی سزا کاٹ چکی ہے۔ اس نے 18 دسمبر 2022 کو رہا ہونا تھا، عدالت نے اس کی سزا میں کمی کردی جبکہ خالدہ کی شریک مجرمہ صغرٰی جیل میں ہی انتقال کر چکی ہے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ فوجداری نظام انصاف کا مقصد مجرم سے انتقام اور بربادی نہیں بلکہ اس کی زندگی میں اصلاحات لا کر اسے اچھا انسان بنانا ہے۔

دو صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس قاضی محمد امین نے تحریر کیا جس کے مطابق بھنگ دونوں خواتین کی ذاتی نہیں بلکہ انہیں اس کام پر لگایا گیا تھا، گرفتاری پر دونوں خواتین کو اصل کرداروں اور منشیات فروشوں نے بے یار و مددگار چھوڑ دیا، جس کے نتیجے میں دونوں خواتین اپنی مدد آپ کے تحت رہائی کی کوششیں کرتی رہیں۔

The post فوجداری نظام انصاف کا مقصد مجرم سے انتقام اور بربادی نہیں، سپریم کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34GEOYn

کراچی میں ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں

 کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری کردی گئیں جبکہ پولیس سے بھی کہا گیا ہے کہ ٹریفک اہلکاروں کی حفاظت کے لیے نفری تعینات کی جائے۔

ڈی آئی جی ٹریفک جاوید علی مہر نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ چند روز کے دوران ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں پر حملے کی متعدد دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد انھوں نے فوری طور پر حفاظتی انتظامات سخت کرنے کا حکم جاری کردیا ہے اور اس سلسلے میں نہ صرف کنٹرول پر میسج بلکہ باقاعدہ طور پر لیٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جاوید علی مہر نے ٹریفک کے تمام ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سڑکوں پر اپنے فرائض انجام دینے والے تمام افسران و اہلکاروں کی حفاظت یقینی بنائی جائے ، انھیں سختی سے بلٹ پروف جیکٹ پہننے کا حکم جاری کیا جائے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس کے دفاتر کی سیکیورٹی بھی بڑھائی جائے۔

ڈی آئی جی جاوید مہر نے مزید بتایا کہ سڑکوں پر ڈیوٹی انجام دینے والے چونکہ انتہائی آسان ہدف ہوتے ہیں اور ماضی میں بھی کئی ٹریفک پولیس افسران و اہلکار فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرچکے ہیں لہٰذا حالیہ دھمکیوں کے بعد انھوں نے فوری طور پر پولیس سے بھی مدد طلب کی ہے اور پولیس حکام سے استدعا کی ہے کہ ٹریفک اہلکاروں کی حفاظت کے لیے ان کے ڈیوٹی پوائنٹ سے مناسب فاصلے پر مسلح پولیس اہلکار بھی تعینات کیے جائیں۔

ڈی آئی جی ںے تمام ایس ایس پیز ، ڈی ایس پیز اور خصوصی طور پر سیکشن آفیسرز کو حکم دیا ہے کہ وہ حالیہ دھمکیوں کے تناظر میں جاری کردہ حکم نامے پر سختی سے عمل پیرا ہوں تاکہ کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔

The post کراچی میں ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oFGGIZ

میلاد النبی ﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا فیصلہ

 اسلام آباد: حکومت نے عید میلادالنبی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری دے دی۔

میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں قیدیوں کی سزاؤں میں ایک ماہ کی کمی کردی گئی۔ وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ اور صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد سزاؤں میں  تخفیف کیلئے تمام صوبوں اور گلگت بلتستان کو مراسلہ بھجوا دیا۔

2 تہائی سزا مکمل کرنے والے قیدیوں کی سزاؤں میں بھی ایک ماہ کمی ہوگی اور 18 سال سےکم عمر قیدیوں کی سزاؤں میں بھی 30 دن کی معافی دی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ دہشتگردی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث، کرپشن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی نہیں ہوگی۔

The post میلاد النبی ﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mBXK0w

سینئر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، ایل او سی فائرنگ پر شدید احتجاج

 اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سینئر بھارتی سفارتکار کو طلب کرکے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔

بھارت نے 29 اکتوبر کو جنگ بندی معاہدے کی بلااشتعال خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی افواج نے نیزاپیر اور رکھ چکڑی سیکٹر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہوگئے۔ دفتر خارجہ نے سینئر بھارتی سفارتکار کو طلب کرکے واقعے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، یہ اقدامات 2003ء کے جنگ بندی مفاہمت کی صریحا خلاف ورزی ہے، بھارتی اقدامات پیشہ ورانہ فوجی طریقہ کار کی خلاف ورزی اور علاقائی امن و سلامتی کے لئے شدید خطرہ ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق بھارت اس طرح سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں سے توجہ نہیں ہٹاسکتا، سینئر بھارتی سفارتکار پر زور دیا گیا کہ ان خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرکے نتائج سے آگاہ کرے، بھارت کو کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور مشن کو مینڈیٹ کے مطابق کام کرنے دے۔

The post سینئر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، ایل او سی فائرنگ پر شدید احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mChDVq

ایاز صادق کی کہی بات معافی سے آگے نکل چکی،اب قانون اپنا راستہ لے گا، شبلی فراز

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ایاز صادق کی کہی ہوئی بات معافی سے آگے نکل چکی ہے، اب قانون اپنا راستہ لے گا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ایاز صادق کی کہی ہوئی بات معافی سے آگے نکل چکی ہے، اب قانون اپنا راستہ لے گا جب کہ ریاست کو کمزور کرنا ناقابل معافی جرم ہے جس کی سزا ایاز صادق اور ان کے حواریوں کو ضرور ملنی چاہیے۔

The post ایاز صادق کی کہی بات معافی سے آگے نکل چکی،اب قانون اپنا راستہ لے گا، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kKpG1G

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی پھر بہار آ گئی

لاہور: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی پھر بہارآ گئی تاہم آج راولپنڈی میں زمبابوے سے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کے ساتھ کورونا میں بین الاقوامی میچز کی میزبانی کرنے والے دوسرے ملک کا اعزاز بھی حاصل ہوجائے گا۔

پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں ایک اور سنگ میل عبور کرنے جارہا ہے، زمبابوے سے ون ڈے سیریز کا جمعے کو پنڈی اسٹیڈیم میں آغاز ہوگا،یاد رہے کہ زمبابوین ٹیم کی 2015 میں آمد کے ساتھ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کا سلسلہ بحال ہوا تھا، اس کے بعد ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور بنگلہ دیش نے بھی میدانوں کی رونقیں بڑھائیں،کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں انگلینڈ کے بعد پاکستان کسی انٹرنیشنل سیریز کی میزبانی کرنے والا دوسرا ملک بھی بن گیا ہے۔

ورلڈ کپ 2023 کوالیفائرز کا درجہ رکھنے والی آئی سی سی سپر لیگ میں شامل سیریز میں پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں اپنی اولین مہم میں فتح کے ساتھ پوائنٹس کا کھاتہ کھولنے کی منتظر ہوں گی، میزبان کو ہوم گراؤنڈز پر کمزور حریف کو زیر کرنے کا آسان موقع مل رہا ہے، ماضی کا ریکارڈ اس کی گواہی دینے لگا۔

گذشتہ باہمی سیریز میں پاکستان نے میزبان زمبابوے کو 5-0سے کلین سوئپ کیا تھا، یوں تو ریکارڈز اور ٹیموں کی قوت کو دیکھا جائے تو ہر چیز گرین شرٹس کو ہاٹ فیورٹ قرار دینے کیلیے کافی ہے مگر پاکستان کمزور حریفوں اور ناکام کھلاڑیوں کا اعتماد بحال کروانے کی شہرت بھی رکھتا ہے، اس لیے کسی انہونی کا انجانا خوف اعصاب پر سوار ہوگا، توقعات کا تمام تر بوجھ میزبان ٹیم پر ہے۔

مہمانوں کے پاس گنوانے کو کچھ نہیں، پہلے میچ کیلیے پاکستان نے 15کرکٹرز کا اعلان کیا ہے، ان میں سے امام الحق، عابد علی، فخر زمان میں سے کسی ایک اوپنر کو ڈراپ کرنا پڑے گا، بابر اعظم ہمیشہ کی طرح امیدوں کا محور ہوں گے۔

حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ میں سے مڈل آرڈر کا انتخاب ہوگا، بطور آل راؤنڈر فہیم اشرف کی عمدہ فارم کا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، عماد وسیم بیٹ اور بال دونوں سے مفید ثابت ہونے کے اہل ہیں، شاداب خان کی عدم موجودگی میں عثمان قادر کی شمولیت کا موقع بن گیا ہے، شاہین آفریدی، حارث رؤف، وہاب ریاض اور محمد موسٰی خان میں سے پیس بیٹری کا انتخاب ہوگا۔

ویڈیو کال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ میں بطور کپتان پہلی ون ڈے سیریز جیتنا چاہتاہوں، کسی انٹرنیشنل ٹیم کو ہلکا نہیں لیا جا سکتا، ہم زمبابوے کو آسان حریف نہیں سمجھ رہے، مہمان ٹیم 2018سے مختلف ہے، اسے4، 5 سینئر بیٹسمینوں کی خدمات حاصل ہیں، ہم نے ہر کھلاڑی پر قابو پانے کیلیے حکمت عملی تیار کرلی، کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ جس طرح انگلینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف کھیلتے ہیں اسی طرح 110فیصد صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں، ہم آئی سی سی سپر لیگ میں شامل ہوم سیریز میں فتوحات کا اعتماد لیے آئندہ مشکل مقابلوں کیلیے میدان میں اترنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں تو جواب میں وہ بھی بھرپور سپورٹ کرتے ہوئے مثبت نتائج کیلیے جان لگاتے ہیں،سینئرز اور جونیئرز کو شامل کرتے ہوئے متوازن کمبی نیشن میدان میں اتاریں گے۔

دوسری جانب اپ سیٹ کی امیدیں لیے میدان میں اترنے والی زمبابوین ٹیم سکندر رضا، برینڈن ٹیلر،سین ولیمز اور ٹینڈائی چتارا جیسے سینئرز پر انحصار کرے گی،

کپتان چھامو چھیبھابھا کا کہنا ہے کہ سینئرز اور جونیئرز کی مدد سے  ہم ایک متوازن اسکواڈ کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے میزبانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے،ایک بار میچ میں حاوی ہونے کا موقع ملا تو ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ میں اپنی کارکردگی سے بھی قیادت کا حق ادا کرنے کی کوشش کروں گا،پچ پر گھاس موجود مگر بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے، پلیئرزبڑے اسکور کی توقع کررہے ہیں۔

The post پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی پھر بہار آ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oIStGC

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت 3 افراد ہلاک، ٹریفک پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ٹریفک پولیس کا سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔

گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 45 سالہ محمد نواز کے نام سے کی گئی ،متوفی پاکستان نیوی میں پیٹی آفیسر تھا۔

جمعرات کی صبح آرام باغ کے علاقے نیوچالی میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، لاش کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈینسو ہال کے قریب تیز رفتار گاڑی نے راہ گیر کو کچل دیا ، مرنے والے کی شناخت احمد خان ولد دلشاد خان کے نام سے کی گئی جس کی عمر تقریباً 30سال تھی ، متوفی کو سر اور چہرے پر گہری چوٹیں آئیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ، پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی۔

علاوہ ازیں نیشنل ہائی وے پر پورٹ قاسم کے قریب گاڑی کی ٹکرسے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال پہنچائی گئی،متوفی کی شناخت غلام رسول کے نام سے کی گئی جس کی عمر تقریباً 55 سال تھی۔

دریں اثنا ناظم آباد کے علاقے میں عیدگاہ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس کا سب انسپکٹر 58سالہ عبدالرحیم ولد عبدالزمان زخمی ہوگیا ، مضروب کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی ، عبدالرحیم کو پاؤں پر زخم آئے۔

 

The post گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت 3 افراد ہلاک، ٹریفک پولیس اہلکار زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HMGdnq

ڈاکٹر کو لوٹنے والا ڈاکو اسی کے زیر علاج آ گیا

کراچی: نیو کراچی میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جب کہ ملزم کو جب طبی امداد کے لیے عباسی اسپتال لے جایا گیا تو وہاں موجود ڈاکٹر نے بھی ملزم کو پہچان لیا جس نے اسی ڈاکٹر کو چند روز پہلے لوٹا تھا۔

نیو کراچی سیکٹر فائیو ڈی میں ملزمان اسلحے کے زور پر شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے طبی امداد کے لیے اسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کاشف ڈکیتی و رہزنی کی کئی وارداتیں کر چکا ہے، اسپتال پہنچنے پر دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ڈیوٹی پر موجود ایک ڈاکٹر نے ملزم کاشف کو پہچان لیا۔

ڈاکٹر نے پولیس حکام کو بتایا کہ چند روز قبل اس کے ساتھ بھی اسٹریٹ کرائم کی واردات ہوئی تھی جوکہ اسی ملزم نے کی تھی، ملزم نے ڈاکٹر سے موبائل فون ، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لی تھیں اور ساتھی کے ہمراہ فرار ہوگیا تھا، پولیس ملزم سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

 

The post ڈاکٹر کو لوٹنے والا ڈاکو اسی کے زیر علاج آ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37Q5uIh

توہین رسالت کے واقعات نفرت کا باعث اور امن کی روح کے خلاف ہیں، صدر عارف علوی

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ توہین رسالت کے واقعات نفرت کا باعث اور امن کی روح کے خلاف ہیں۔

صدر عارف علوی نے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ کی بدولت جہالت اور ظلم و جبر کے اندھیروں کا خاتمہ ہوا، دنیا کی عدل و انصاف، مساوات اور رحمت کے نور سے آبیاری ہوئی، پوری انسانیت کی فلاح یقیناً آپ ﷺ کی سنت ِ طیبہ کی پیروی میں ہے، اسلام کو صحیح طور پر سمجھنے اور سمجھانے کے لئے سیرت پاک ﷺ کو پیشِ نظر رکھنا اور اس پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ دورِ اول میں لوگوں کو اسلام کی طرف راغب کرنے کا باعث قرآنِ پاک اور رسول اللہ خاتم النبیینﷺ کی شخصیت ہی تھی، آپ ﷺ کی حیاتِ طیبہ سے ہمیں امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کا درس ملتا ہے، آپ ﷺ نے غلاموں، عورتوں اور بے سہارا لوگوں کو حقوق دیے اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بنیاد ڈالی، پیغمبرِاسلام ﷺ کے اسوۂِ حسنہ اور انکی تعلیمات کا عکس ہماری زندگی میں نظر آنا چاہیے۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ مغرب میں حضورﷺ کی شان میں اہانت اور گستاخی کے قابلِ مذمت واقعات پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، ایسے اقدامات نفرت اور تقسیم کا باعث بنتے ہیں اور بین المذاہب امن اور مکالمے کی روح کے خلاف ہیں، عالمِ اسلام کے رہنماؤں سے اپیل کروں گا کہ حرمتِ رسول ﷺ کے تحفظ کیلئے ایک متفقہ مطالبہ عالمی اداروں کے سامنے پیش کریں،ہمیں اسلاموفوبیا سے نمٹنے اور اسلام کے حقیقی پیغام کو اجاگر کرنے کیلئے حضورﷺ کی حیات طیبہ اور قرآن ِپاک کے پیغام کو دنیا بھرمیں عام کرنا ہوگا۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظرہم سب کو سخت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، عیدمیلاد النبی ﷺ کی تمام تقریبات میں احتیاطی تدابیر کو اختیار کیا جائے۔

The post توہین رسالت کے واقعات نفرت کا باعث اور امن کی روح کے خلاف ہیں، صدر عارف علوی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jCPKux

مصطفٰے جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام بعد از خدا بزرگ توئی ﷺ

واَحسنْ منکَ لم ترَ قطُّ عِینیِ

وَاجمَل مِنکَ لَم تَلِدِ النّسَاء ُ

خلقتَ مُبرء ً مِن کُلّ عِیبٍ

کأنکَ قد خُلقتَ ما تشاء ُ

آپؐ سے حسین تر کوئی دیکھا نہیں گیا

آپؐ سا جمیل بھی کسی ماں نے نہیں جنا

آپؐ کو ہر عیب سے بَری پیدا کیا گیا

گویا آپؐ کو آپ کی چاہت کے مطابق تخلیق کیا گیا

(شرح دیوان حسان بن ثابتؓ بعد الرحمن البرقوقی)

عرب کے بلند پایہ فصیح و بلیغ شاعر اور جلیل القدر صحابی حضرت حسّان بن ثابتؓ نے یہ شعر جس ہستی کی شان ِ اقدس میں کہا ہے وہ انبیا و رسلؑ کی کاہ کشاں کا سب سے چمکتا روشن ستارہ ہیں۔ وہ مبارک ہستی جو وجۂ کائنات اور جانِ کائنات ہیں اور ان کے آنے کی خوش خبری ستّر ماؤں سے زیادہ مہربان رب اپنی روشن کتاب میں ان خوش کن الفاظ میں دیتا ہے۔

مفہوم: ’’بے شک! تمہارے پاس تشریف لائے تم میں سے وہ رسول (ﷺ) جن پر تمہارا مشقّت میں پڑنا گراں ہے، تمہاری بھلائی کے نہایت چاہنے والے، مومنین پر کمال مہربان، پھر بھی اگر وہ منہ پھیریں تو کہہ دے کافی ہے مجھ کو اﷲ، کسی کی بندگی نہیں اس کے سوا، اسی پر میں نے بھروسا کیا اور وہی مالک ہے عرش عظیم کا۔‘‘ (سورۃ التوبہ)

یوں تو ہر پیغمبر اعلیٰ اوصاف، پاکیزگی و تقویٰ کا اعلیٰ نمونہ ہوتا ہے۔ بیشتر انبیائؑ سے کوئی ایک وصف خاص منسوب کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر حضرت یوسف ؑ کا حُسن، حضرت داؤد ؑ کا لحن، حضرت آدم و نوح ؑ کی قامت، حضرت سلیمان ؑ کی عظیم الشان سلطنت، حضرت موسیٰ ؑ رب تعالیٰ سے ہم کلام ہوئے تو کلیم اﷲ کہلائے اور حضرت ابراہیم ؑ اپنے حلم و بُرد باری اور تقویٰ کی وجہ سے خلیل اﷲ قرار پائے۔ لیکن دنیائے انسانیت کی تاریخ میں جو ہستی اعلیٰ اقدار و اوصاف سے مزیّن ظاہری اور باطنی حُسن کا حسین امتزاج کہلائی، وہ ہمارے رسول اقدس ﷺ کی ذات مبارک ہے۔ جن کے ظاہری حُسن کے بارے میں جلیل القدر صحابہؓ یوں روایت کرتے ہیں۔

حضرت انس بن مالکؓ: ’’رسول اﷲ ﷺ کا رنگ مبارک سفید روشن تھا اور آپؐ کے چہرۂ اقدس پر پسینے کی بوندیں یوں معلوم ہوتی تھیں گویا موتی جڑ دیے گئے ہوں، جب آپؐ چلتے تو عاجزی اور تیز رفتاری سے قدمِ مبارک اٹھاتے، میں نے کسی قسم کا کوئی ریشم ایسا نہیں چُھوا جو آپؐ کی ہتھیلی سے زیادہ نرم ہو، میں نے دنیا میں ایسی کوئی خوش بُو نہیں سونگھی، جو آپؐ کی خوش بُو سے زیادہ عمدہ اور اثرانگیز ہو۔‘‘ (مسند احمد)

حضرت علی کرم اﷲ وجہہ نے فرمایا: آپؐ کی تعریف کرنے والے کہہ دیا کرتے تھے: ’’حسن و جمال کا ایسا نمونہ نہ ہم نے پہلے کبھی دیکھا اور نہ بعد میں کبھی دیکھ سکتے ہیں۔‘‘ (مسند احمد)

یہ عظیم المرتبت جماعتِ اصحابؓ جو شعری ذوق، فصاحت و بلاغت اور بلند کرداری میں کمال رکھتی تھی، اپنے آپ کو اس نہج پر دیکھتی کہ حضورؐ کے ظاہری جمال کو سراہنے کے لیے کاملیت سے نیچے کوئی حرف نہیں۔ کیوں کہ حضور سرور کائناتؐ کا ہر نقشِ خوب صورتی و کمال کی معراج پر ہے۔ اسی لیے تو حسان بن ثابتؓ آپؐ کے لیے ہر عیب سے بَری، حسین تر کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔

رب العزت نے اپنے حبیبؐ کو ظاہری و باطنی جمال کی معراج پر رکھا ہے۔ اسی لیے تو سیرت رسولؐ کو سر بہ سر قرآن اور اسوۂ حسنہ سے تعبیر کیا گیا اور فرمایا: ’’اور ہم نے تمہارے ذکر کو بلند کردیا۔‘‘

سیرت طیّبہؐ، پیروی کے لیے ہر لحاظ سے مکمل نمونہ ہے۔ حیاتِ نبویؐ انسانی زندگی کے ہر شعبے اور ہر پہلو کے لیے تابندہ مثال ہے۔ اس بات کا اعتراف اغیار نے بھی کیا۔ آج کی نام نہاد مہذّب دنیا جو اپنے آپ کو انسانی حقوق کا علم بردار کہتی ہے، مگر آج بھی کئی قطعے ایسے ہیں جہاں کئی شعبہ ہائے زندگی میں نسلی، لسانی، گروہی اور صنعتی تفاوت کی بناء پر عدم مساوات جاری ہے۔

ہمارے نبی ﷺ کے دین کو دنیا ’’اسلام‘‘ کے نام سے جانتی ہے۔ اسلام وہ دین نہیں، جس میں عورت میراث، کاروبار، ذاتی جائیداد، نان و نفقے سے محروم ہو، جہاں عورت کو جبراً مرے ہوئے شوہر کے ساتھ زندہ جلا ڈالا جائے یا بیوہ کے بال مونڈھ کر ساری عمر زندہ لاش کی طرح جینے پر مجبور کردیا جائے اور ہر قدم، خوشی و غم کے مواقع پر اسے منحوس قرار دیا جائے۔ یہ اسلام ہے امن و آشتی کا پرچارک، رحمتوں و برکتوں والے کا دین، جو خود چار بیٹیوں کا والد گرامی۔ آج سے دو، تین سو سال پہلے کا مغربی مفکّر عورت کو انسانی وجود ماننے پر تیار ہی نہیں تھا۔ جب کہ ہمارے نبی ﷺ چودہ سو سال پہلے پورے رسان سے عورت کو رحمت قرار دیتے ہیں، وہ اپنی بیٹیوں کی ہر خوشی اور غم میں شریک، ان کو پروان چڑھانے والے، ان کے وصال پر نم ناک ہوجانے والے۔

مغرب کی نام نہاد تہذیب میر حجازؐ کے اخلاق و کردار کی بلندیوں کی گرد کو بھی نہیں پہنچ سکتی، کیوں کہ فکر و عمل کے مکمل جوہر کا یہ اسوۂ حسنہ الہامی و روحانی طاقت کا مظہر ہے۔ دنیا میں کوئی بشر ایسا نہیں، جو بہ یک وقت ایک مذہبی راہ نما، داعی، مدبّر، حکم ران، سپاہ سالار، دلیر، شجاع، فیاض اور صادق و امین ہو، فصیح البیان خطیب ایسا کہ جس پر فنِ خطابت نازاں، بہ یک وقت بوریا نشین، عرشوں کا مہمان اور قاب قوسین او ادنیٰ کا صاحب اسرار ہو۔

جس کی ہر ایک ادا کو خالق خود اپنے کلام میں یوں بیان کرے کہ دل اس کی حُب میں بے قرار ہوجائے۔ کوئی مذہبی داعی ایسا نہیں جس نے خلفائے راشدینؓ جیسے عالی مقام و باوصف حکم ران یکے بعد دیگرے وقت کی لڑی میں پروئے ہوں۔ کوئی ایک حکم ران بھی ایسا نہیں، جس نے اپنی حیات میں سوا لاکھ کے قریب ایسے پُرتاثیر سفارت کار تیار کیے ہوں کہ وہ جہاں بھی جائیں اس کے پیغام کی ضُو سے بحر و بر اُجالیں۔

تاریخ کا چہرہ عاری ہے، ایسے سپہ سالار کے نام سے، جس کے سپاہی دین کے احیاء کی خاطر سورماؤں سے لڑ پڑیں اور بحر ظلمات میں گھوڑے دوڑا دیں۔ دین محمدیؐ ہی وہ واحد دین ہے، جس میں پیغمبر اسلامؐ کے سرخ و سفید رنگت والے عالی نسب قریشی صحابہؓ حبشہ سے آنے والے صحابی حضرت بلالؓ کو ’’یاسیّدی‘‘ (اے میرے آقا!) کہہ کر پکارتے ہیں۔ جزاء و غنیمت میں بلالؓ و عمرؓ برابر کا حصہ پاتے ہیں۔ حالاں کہ ایک عالی نسب گل رنگ، آزاد، قرابت دار، جب کہ دوسرا حبشہ سے آنے والا غلام، ہاں اگر کوئی بڑھنا چاہتا ہے تو کوئی مادی معیار نہیں، محض تقویٰ کی بنیاد پر۔ یہ وہ دین نہیں جس میں برہمن، کھشتری اور شودر کے لیے جداگانہ نظام حیات ہو اور شودر برہمن کی غلاظت ہاتھوں سے اٹھانے پر مجبور کیا جائے۔

دنیا میں سماجی فلاح و بہبود کے کام کرنے والے بہت لوگ ہیں، مگر سب کسی نہ کسی صورت میں اس کا خراج وصول کرتے ہیں۔ وہ واحد ایسی ہستی جو انسانی فلاح و بہبود کا پیغام دیتے ہوئے طائف میں پتھر سہے اور پھر دعا گو ہو، جس کی گردن پر حرم میں چادر کسَی جائے اور وہ بددعا نہ دے، ظلم و ستم کیا جائے، سوشل بائیکاٹ کیا جائے مگر اس کے پایۂ استقلال میں جنبش تک نہ ہو۔ وہ عالی مرتبتؐ اپنے غلاموں کے ساتھ مل کر کاموں میں حصہ لیں۔ عالم نزع میں ہر انسان کو اپنے ہی نفس کا خیال ہوتا ہے مگر وہ اس وقت بھی انسانی حقوق و اقدار کا درس دیتے ہیں کہ اپنے زیردست سے اچھا سلوک کرنا۔

رسول کریمؐ کا دیا ہوا خطبہ حجۃ الوداع، دنیائے حقوق انسانی کا اعلیٰ اور جامع ترین منشور مانا جاتا ہے۔ رب تعالیٰ کا فرمان ہے کہ نبیؐ مومنوں سے ان کی جانوں سے زیادہ قریب ہیں۔ اس فرمان باری تعالیٰ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہمارے بدن کے ہر ذرّے، ہمارے لہو کی ہر بوند، ہماری حیات کے ہر لمحے اور ہماری آتی جاتی ہر سانس پر ہم سے زیادہ ہمارے نبیؐ کا حق ہے۔ اس حق کا اصل حق تو ہم ادا کرنے سے قاصر ہیں مگر اتنا تو کرسکتے ہیں کہ جب ہمارے رسول ﷺ کے متعلق ہرزہ سرائیاں ہوں، ان کی شان میں ہجوگوئی کی جائے تو مسلمان اپنی گفتار، کردار و قلمی جہاد کے ذریعے باطل کی اٹھائی ہوئی ان ہرزہ سرائی کی لہروں کو ان کے اصل کی جانب دھکیل دیں۔ مجرمانہ خاموشی سادھ کر باطل کے ہاتھ مضبوط نہ کریں کہ یہی وہ ہستی محترم ﷺ ہیں کہ جن کے وصال کے بعد حسان بن ثابتؓ یہ رقت آمیز اشعار پڑھتے ہیں۔

کنت السواد لناظری

فعمی علیک الناظر

من شاء بعدک فلیمت

فعلیک کنت حاذر

’’اے پیغمبرؐ! آپؐ میری آنکھ کے لیے پُتلی کا درجہ رکھتے تھے، آپؐ کے پردہ فرمانے سے میری آنکھیں اندھی ہوگئی ہیں۔ آپؐ کے وصال کے بعد ہمیں بھی دنیا سے رخصت ہوجانا چاہیے کیوں کہ آپؐ کے بعد اب زندگی بے کار ہے۔ (دیوان حسّان بن ثابتؓ)

 

The post مصطفٰے جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام بعد از خدا بزرگ توئی ﷺ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31RWlLh

سندھ پولیس کے ملازمین کو ریڈیو فریکنونسی شناختی کارڈ جاری کیے جائیں گے

کراچی: آئی جی سندھ مشتاق مہر کی ہدایت پر سندھ پولیس کے ملازمین کو اب نئے ریڈیو فریکنونسی شناختی کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے تمام ایڈیشنل آئی جیز ، ڈی آئی جیز ، ایس ایس پیز اور اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس (اے آئی جی پی) کو خط ارسال کیا ہے کہ نئے کارڈ بنوانے کیلیے بغیر کیپ کے سفید بیک گراؤنڈ کی پاسپورٹ سائز تازہ تصویر ، شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی ، تنخواہ کی سلپ ، گریڈ 17 کے افسر سے درخواست کی تصدیق (درخواست فارم سندھ پولیس ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں) درخواست فارم لازمی طور پر ایچ آر ایم آئی ایس انچارج سے تصدیق شدہ ہوں۔

درخواست فارم کے ساتھ نیشنل بینک میں جمع کرائی گئی 250 روپے فیس کی رسید بھی جمع کرائی جائے، جاری کیے گئے پرانے پولیس سروس کارڈ جلد منسوخ کردیے جائیں گے۔

The post سندھ پولیس کے ملازمین کو ریڈیو فریکنونسی شناختی کارڈ جاری کیے جائیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GbFfk9

حکومت نے گیس منصوبوں پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا، سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ریمارکس دیدیے ہیں کہ حکومت نے گیس کے کسی بھی منصوبے پر کوئی کام شروع نہیں کیا جب کہ سارا پیسہ صرف دفاتر بنانے پر ہی خرچ کیا گیا ہے۔

جسٹس مشیر عالم کی سربرا ہی میں بینچ نے جی آئی ڈی سی کیس میں نظرثانی درخواستوں پر سماعت کی۔ نجی کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے موقف اپنایا کہ حکومت اب تک 271 ارب سے زائد جمع کر چکی ہے۔ ٹاپی، شمالی و جنوبی گیس پائپ لائن ، زیر زمین اسٹوریج منصوبوں کے بعد 120ارب سے  زائد رقم بچ جائے گی۔ حکومت چاہے تو بقیہ رقم سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ شروع کرسکتی ہے۔ اس لیے حکومت کی جانب سے مزید456ارب روپے جمع کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

جسٹس فیصل عرب نے کہاگیس منصوبوں پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا جو پیسہ خرچ کیا گیا وہ بھی صرف صرف دفاتر بنانے پر ہی پیسہ خرچ کیا۔

جسٹس مشیر عالم نے کہاحکومت کو مزید رقم وصول کرنے سے روک چکے ہیں۔ فیصلہ میں قرار دیا ہے کہ حکومت کو پہلے وصول کی گئی رقم خرچ کرنا ہوگی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہاحکومت کے سارے منصوبے ابھی ہوا میں ہی ہیں۔

نجی کمپنیوں کے دوسر ے وکیل عابد زبیری نے موقف اپنایا کہ کئی صنعتوں نے حکم امتناع کے باعث گیس انفرا اسٹرکچر سیس وصول ہی نہیں کیا۔ عدالت کمیشن تشکیل دے جو وصولی کی تحقیقات کرے۔

جسٹس مشیر عالم نے کہاحکم امتناع بھی عدالتی فیصلے کے ماتحت ہی ہوتا ہے۔ جسٹس فیصل عرب نے کہا کسی کمپنی کے حکم امتناع لینے سے واجب الادا رقم ختم نہیں ہوتی۔ عدالت نے مزید سماعت سوموار تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر کارروائی مکمل کر لیں گے۔

 

The post حکومت نے گیس منصوبوں پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا، سپریم کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31RxqHS

پاکستان کی ریاست جمہوریت کے پٹرول سے چلے گی، احسن اقبال

کنری: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی ریاست جمہوریت کے پیٹرول سے چلے گی مارشل لا کے ڈیزل سے نہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جب سیکیورٹی اداروں کو دہشت گردوں کے پیچھے سے ہٹا کر سیاستدانوں کے پیچھے لگا دیا جائے گا تو دہشت گردی بڑھے گی، پاکستان کی ریاست جمہوریت کے پیٹرول سے چلے گی مارشل لا کے ڈیزل سے نہیں۔

کنری کے قریب گاؤں مور جھنگو میں مسلم لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ لاہور میں وزیراعظم نے تقریر میں کہا کہ پی ڈی ایم میں جیب کترے اکٹھے ہوئے ہیں جب کہ عمران نیازی سے بڑا چور کون ہوگا، جس نے ووٹ چوری کیے اور آرٹی ایس سسٹم کے ذریعے مینڈیٹ چوری کیا۔

ان کا کہناتھاکہ نواز شریف نے اندھیروں کو روشنی میں بدلا، چارسال کے دوران گیارہ ہزار میگاواٹ کے منصوبے شروع کیے، دہشت گردی کاخاتمہ کیا، کراچی کا امن ، پاکستان کی کرکٹ اور پی ایس ایل بحال کیا، یہی امن قائم کرنا ہمارا جرم ہے، انھوں نے کہا کہ ن لیگ نے پاکستان میں سی پیک کا منصوبہ شروع کیا ، چار سالوں میں 29 ارب کے منصوبے کھڑے کر کے دکھائے، یہ 72 سال میں سب سے بڑا چور وزیراعظم ہے، عالمی سازش کے تحت نواز شریف کی حکومت کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، سی پیک کے دشمنوں نے نواز شریف حکومت کا خاتمہ کیا۔

مفتاح اسماعیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ بتائیں کہ نوازشریف کے دور میں زندگی بہتر تھی یا اب ہے، نواز شریف دور میں چینی52روپے اور آٹا 34روپے تھا لیکن آج چینی 115روپے اور آٹا75 روپے فی کلو مل رہا ہے، مہنگائی کی وجہ یہ ہے کہ یہ حکومت چور ہے۔

 

The post پاکستان کی ریاست جمہوریت کے پٹرول سے چلے گی، احسن اقبال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3my3E2Q

جہانیاں میں 7 سالہ یتیم بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

جہانیاں: نمکو بیچنے والے کو 7 سالہ یتیم بچی سے زیادتی کی کوشش پر گرفتار کر لیا گیا۔

نواحی علاقہ چک109دس آر کی بیوہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کی 7سالہ بچی گلی میں کھیل رہی تھی کہ نمکو فروخت کرنے والا اشتیاق بچی کو ورغلا کر لے گیا اور اس سے زیادتی کی کوشش کی، بچی کے شور پر وہ بھاگ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 

The post جہانیاں میں 7 سالہ یتیم بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TyZKKA

بلوچستان میں اسکول نذر آتش

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں نامعلوم افراد نے جھونپڑی نما پرائیوٹ اسکول کو جلا دیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق بلیدہ کے علاقے گلی کوچگ میں گزشتہ شب نا معلوم افراد نے جھوپڑی میں قائم پرائیوٹ اسکول کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں سامان جلاکر راکھ ہو گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کام اطلاع ملنے پر لیویز اور فائر بر گیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

 

The post بلوچستان میں اسکول نذر آتش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TDcCPW

صادق آباد، اسپتال میں آگ بھڑکنے سے2 نومولود زندہ جل گئے

رحیم یار خان: نجی اسپتال میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2 نومولود بچے زندہ جل کر جاں بحق ہو گئے۔ 

صادق آباد کے نجی اسپتال میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2 نومولود بچے زندہ جل کر جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو کے مطابق آگ نجی اسپتال کے بچہ وارڈ میں نصب بلب میں شارٹ سرکٹ ہونے سے لگی۔ ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پایا لیکن ریسکیو کے پہنچنے تک بچے جاں بحق ہو چکے تھے۔

The post صادق آباد، اسپتال میں آگ بھڑکنے سے2 نومولود زندہ جل گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35QmLOK

ایاز صادق اور نواز شریف کے بیان پر شرمندگی ہے، جلیل شرقپوری

لاہور: مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ ایاز صادق اور نواز شریف کے بیان پر شرمندگی ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ سردار ایاز صادق کے بیان پر دل بہت رنجیدہ اور دکھی ہوا ، ایاز صادق جیسے ذمے دار آدمی کو ایسا بیانیہ نہیں دینا چاہیے تھا جس سے ملک کا وقار کم ہو اور دشمن خوش ہو، ان کا بیان قابل مذمت ہے ، نواز شریف ذہنی و جسمانی بیماری کا شکار ہیں اس لیے شہباز شریف یا جو بھی بہتر ہے اس کو آگے لایا جائے۔

جلیل احمد شرقپوری نے پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلم لیگی پاکستان کے لیے ہیں کسی خاندان کیلیے نہیں ، مجھے ایاز صادق اور نواز شریف کے بیان پر شرمندگی ہے۔

 

The post ایاز صادق اور نواز شریف کے بیان پر شرمندگی ہے، جلیل شرقپوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TEfuMw

ملک بھرمیں جشن عید میلادالنبی ﷺ عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی آج نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

آقائے دو جہاں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیﷺ کے جشن ولادت کے روز صبح بہاراں كا آغاز بارگاہ رسالتﷺ میں ہدیہ درود و سلام اور اجتماعی دعاؤں سے ہوا جس میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے بھی دعائیں مانگی گئیں جب کہ پاک فوج کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جب کہ صوبائی دارلحکومتوں کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے جلوسوں اور ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا جن میں حضور نبی کریمﷺ سے محبت کا اظہار کیا جائے گا، عاشقان رسولﷺ اپنے اپنے انداز میں والہانہ محبت کا اظہار کریں گے جب کہ ملک کے مختلف شہروں میں جلسوں سے جید علمائے کرام بھی خطاب کریں گے جن میں سیرت النبیﷺ بیان کی جائے گی۔

ملک بھر میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں عاشقان رسول ﷺ نے اپنے گھروں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا رکھا ہے جب کہ پارلیمنٹ ہاؤس، وزیراعظم ہاؤس، ایوان صدر سمیت سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف شہروں میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ کے خوبصورت ماڈل بھی سڑکوں پر رکھے گئے ہیں جو عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

جشن عید میلاالنبیﷺ کے سلسلے میں سیکیورٹی پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت جلوسوں کی مرکزی گزرگاہیں اور اس سے ملحقہ سرکیں ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کی جائیں گے جب کہ جلوس میں شامل ہونے والوں کو جامع تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دی جائے گی۔

The post ملک بھرمیں جشن عید میلادالنبی ﷺ عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HRoye0

مذاکرات کے حق میں نہیں،الیکشن کرائے جائیں، فضل الرحمن

ملتان: پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نہ مذاکرات کرتے ہیں اورنہ اس کے حق میں ہیں جب کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ نئے انتخابات کرائے جائیں۔

پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نہ مذاکرات کرتے ہیں اورنہ اس کے حق میں ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ نئے انتخابات کرائے جائیں، ہمارے جلسے چلتے رہیں گے، سیکیورٹی فراہم کرنا ریاست کی ذمے داری ہے اگر وہ سیکیورٹی نہیں فراہم کر سکتی تو ھم اپنی سیکیورٹی کا انتظام خود کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدارمیں آنے سے پہلے اسٹیبلشمنٹ کی سیاسی مداخلت کیخلاف عمران خان جوباتیں کیا کرتے تھے، ہم بھی وہی بات کررہے ہیں،افواج پاکستان کے جوان اور سیکورٹی ادارے ہمارے لیے انتہائی قابل احترام اور ناگزیرہیں لیکن اسٹیبلشمنٹ کو چاہیئے کہ وہ آئینی حدود میں رہ کر کام کرے، انہوں نے مزید کہا کہ گستاخانہ خاکوں پر امت مسلمہ کو فرانس کا مکمل معاشی بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

The post مذاکرات کے حق میں نہیں،الیکشن کرائے جائیں، فضل الرحمن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Ga3KOv

میڈیکل کالجزمیں داخلے کیلیے میڈیکل کمیشن کا امتحان لازمی قرار

اسلام آباد: میڈیکل کالجز میں داخلے کیلیے پاکستان میڈیکل کمیشن کا امتحان پاس کرنا لازمی قرار دیدیا گیا جب کہ امتحان 15نومبر کو منعقد ہو گا۔

پاکستان میڈیکل کمیشن کے نائب صدر علی رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ا س بات کی شکایات ہیں پنجاب میں ٹیسٹ زیادہ آسان ہے،ہر سال تینوں صوبوں سے اس حوالے سے خطوط لکھے جاتے تھے،نئے قانون میں ایم ڈی کیٹ پورے پاکستان میں ایک جیسا لاگوکر دیا گیا، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا شکایات کی وجہ سے ایسا کیا گیا،ایف ایس سی میں جو نصاب پڑھا ہو اسی سے سوالات آتے ہیں۔

انھوں نے کہا یہاں یہ واضح کرنا ضروری ہے سلیبس اور ٹاپک میں فرق ہوتا ہے،ایف ایس سی کے سلیبس میں سے ایک جیسے ٹاپکس میں سے سوالات چُنے گئے، امتحانی کمیٹی بنائی گئی ہے جو شکایات کا ازالہ کرے گی،اگر کوئی سوال سلیبس سے باہر ہوا تو سوال ڈیلیٹ کر دیا جائیگا،200 سے زائد امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

 

The post میڈیکل کالجزمیں داخلے کیلیے میڈیکل کمیشن کا امتحان لازمی قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JjqiOa

بھارتی میڈیا نے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا ، ایاز صادق

اسلام آباد / لاہور: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق نے کہا کہ میرے بیان کو بھارتی میڈیا نے سیاق و سباق سے ہٹ کر غلط انداز اور توڑ مروڑ کر پیش کیا اور وہ باتیں مجھ سے منسوب کیں جو میں نے نہیں کہیں، ہم ابھی نندن کو فوری واپس کرنے کے خلاف تھے مگر قومی مفاد میں یہ فیصلہ کیا۔

ایاز صادق نے گزشتہ روز اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ میں نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے ایوان میں جو بیان دیا تھا اس پر بھارتی میڈیا ، ٹیلی ویژن چینلز اور ٹویٹس آرہے ہیں وہ مکمل طور پر اس سے برعکس ہیں جو میں نے کہاتھا ، مجھے ’’مس رپورٹ‘‘ اور ’’مس کوٹ‘‘ کیا جا رہا ہے اور بالکل غلط بات کی جا رہی ہے ، ابھی نندن مٹھائی بانٹنے پاکستان نہیں آیا تھا بلکہ پاکستان پر حملہ کرنے آیا تھا جب ابھی نندن کا جہاز گرایا گیا تھا تو اس دن پاکستان کی فتح ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس بلایا گیا تو اس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے، وزیراعظم عمران خان کو تو ہمت نہیں ہوئی ان کے ماتھے پر پسینہ تھا ، پریشان تھے ان پر کیا دباؤ تھا ؟ کس کے کہنے پر یہ کر رہے تھے ، یہ انہوں نے ہمیں نہیں بتایا ، عمران خان کو تو اجلاس میں آنے کی ہمت بھی نہ ہوئی ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہم سے کہا کہ ہم ابھی نندن کو واپس کرنا چاہ رہے ہیں ، قومی مفاد کی خاطر ہم نے یہ کیا ، سول لیڈر شپ کا یہ فیصلہ تھا ، ہمیں اس فیصلے سے اتفاق نہیں تھا۔

ایاز صادق نے کہا کہ ابھی نندن کو واپس کرنے کی ہمیں کوئی جلدی نہیں تھی ، انتظار کیا جا سکتا تھا لیکن قومی مفاد میں یہ فیصلہ کیا مگر عمران خان نے جو فیصلہ کیا اس میں سول لیڈرشپ کی کمزوری نظر آئی ، سول حکومت اور عمران خان نے اس موقع پر کمزوری دکھائی۔

 

The post بھارتی میڈیا نے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا ، ایاز صادق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37UqMUY

آج عید میلاد النبی ﷺ، فضائیں درود و سلام سے معطر ہوگئیں

کراچی / لاہور / اسلام آباد: ملک بھر میں جشن میلاد النبیﷺ بھرپور مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ آج منائی جا رہی ہے جب کہ حکومت کی جانب سے وفاقی و صوبائی سطح پر پورا ہفتہ عاشق رسول کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ بھرپور مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ آج منایا جا رہا ہے، اس سلسلہ میں گلیوں اور بازاروں کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے، نبی کریم ﷺ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں تمام گلی محلوں سے چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے جبکہ عاشقان رسولﷺ کی جانب سے مختلف تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔

دریں اثناء حضور نبی پاکؐ کے یوم ولادت کے سلسلہ میں قومی رحمۃ اللعالمینؐ کانفرنس آج ہو گی۔ رواں سال کانفرنس کا موضوع ’’ ماحولیاتی آلودگی اور ہماری ذمہ داریاں سیرت النبیؐ کی روشنی میں‘‘ ہو گا۔ دارالحکومت مظفرآباد میں ایوان صدر، ایوان وزیراعظم، سیکرٹریٹ ہاؤس سمیت تمام سرکاری عمارات پر چراغاں اورقومی پرچم،جھنڈیاں اور سبزگنبدوالے پرچم لہرائے گئے ہیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے عید میلادالنبی ؐ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا’’ ہمیں اسلاموفوبیا سے نمٹنے اور اسلام کے حقیقی پیغام کو اجاگر کرنے کیلئے حضور اکرم ؐ کی حیات طیبہ اور قرآن پاک کے پیغام کو دنیا بھرمیں عام کرنا ہو گا۔

وزیر اعظم نے قوم کومبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ خاتم النبیین ؐ کی بے مثل تعلیمات رہتی دُنیا تک کے نظاموں اور انسانوں کیلیے مشعل راہ ہیں۔

 

The post آج عید میلاد النبی ﷺ، فضائیں درود و سلام سے معطر ہوگئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kFVGnT

ایک عدالتی مفرور ملکی اداروں پر گولا باری کررہا ہے، شبلی فراز           

اسلام آباد: وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ایک عدالتی مفرور ملکی اداروں پر گولا باری کررہا ہے اور ذاتی مفاد کیلیے نظام کودرہم برہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک کے خلاف مختلف سازشیں ہورہی ہیں، اپوزیشن کا مقصد ملک میں افرا تفری پھیلانا ہے، یہ پہلے بھی اکٹھے تھے اور عمران خان اکیلے تھے، پاکستان کی سیاست قومی مفادات کے گر دگھومے گی، ذاتی مفادات کےتحت نہیں گھومےگی۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کا مقصد ہیں ذاتی مفادات کیلیے ملکی مفاد کو قربان کردیں، اپوزیشن کے لیڈرز پر کرپشن کے سنجیدہ الزامات ہیں، لگتا تھا یہ لوگ دشمن کے بیانیے کی مدد کررہے ہیں، لیکن اب لگتا ہے آپ نے فیصلہ کرلیا اس ملک کو نقصان پہنچانا ہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ  ابھی نندن کو جب ہم نے پکڑا وہ ہماری تاریخ کا اہم دن تھا اور ابھی نندن کو رہا کرنے کے فیصلے پر ہمیں عالمی سطح پر پذیرائی ملی، بھارت کو 27 فروری کو شکست کھانا پڑی، لیکن ایاز صادق نے دشمن کو خوش کرنے کے لیے ایسا بیان دیا، بھارتی چینلز پر ایاز صادق کے بیان سے متعلق شادیانے بجائے جارہے ہیں،  آپ ہوتے کون ہیں اس قسم کی باتیں کرنے والے، پاکستان کو بدنام کرنا ان کے بیانیے کا حصہ لگتا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے میں آزاد بلوچستان کا نعرہ لگایا گیا، پی ڈی ایم کے کسی لیڈر نے اس بات کی نہ تردید کی نہ مذمت،  سب کو معلوم ہے بلوچستان میں دہشتگردی بھارت کرواتا ہے، کلبھوشن کو بھی بلوچستان سے پکڑا گیا، اس سے ظاہر ہوتا ہے پی ڈی ایم کی قیادت ان تمام باتوں کی تائید کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو مشکلات ہیں ،لیکن یہ مشکلات عارضی ہیں، کورونا کے مشکل حالات کے باوجود ملک کی معیشت چل رہی ہے۔

 

The post ایک عدالتی مفرور ملکی اداروں پر گولا باری کررہا ہے، شبلی فراز            appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35Fv9Rc

سندھ میں گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار روپے فی من مقرر

 کراچی: سندھ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار روپے جب کہ گنے کی قیمت 202 روپے فی من کردی ہے۔

کراچی میں سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ ترجمان سندھ حکومت اور وزیراعلی کے مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں گندم کی مصنوعی قلت نظر آرہی ہے اور اس کی وجہ وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔ گندم کی قلت کے پیش نظر وفاقی کابینہ نے گندم امپورٹ کرنے کافیصلہ کیا۔ یوکرائن اور روس کی گندم کا معیار ہماری گندم سے پست ہے۔ درآمد کی گئی گندم 2000 سے 2100 روپے فی من کلو پڑتی ہے جب کہ ہمارے پرانے نرخ 1400 تھے۔ ہم اپنوں کو فائدہ نہیں دیتے بلکہ غیروں کو دیتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے پہلے بھی کسانوں کو اچھے نرخ دیئے۔ 2008 سے 2019 تک گندم کا کوئی بحران نہیں تھا۔ پیپلز پارٹی حکومت نے سپورٹ پرائیس کو جس طرح بڑھایا وہ دوسروں نے نہیں کیا۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہدف پورے نہ ہوسکے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پاکستان کی معیشت زراعت پر انحصار کرتی ہے، کاشتکاروں کوسہولیات دیئے بغیر بہتر نہیں بناسکتے۔ سندھ کابینہ نے کم سے کم گندم کی قیمت 2000 روپے فی من رکھی ہے۔ گندم کی کاشت میں مہنگائی کے تناسب سے لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔ چینی کی کرشنگ سیزن نومبر سے شروع ہوگی۔ گنے کی کم سے کم سرکاری قیمت 202 روپے فی من مقرر کی ہے جوکہ پہلے 192روپے تھی۔ ہم چاہتے ہیں کہ کاشتکار خوشحال ہوں۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ پاکستان میں گنے اور چینی کے معاملے پر تباہی لائی گئی، پاکستان میں چینی موجود تھی مگر اسے ایکسپورٹ کیا گیا۔عمران خان سے قبل چینی 55 روپے کلو تھی آج 110 روپے ہے۔ وفاقی حکومت نہ کام کرنے بیان بازی کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ چینی کی قیمت 63 روپے بتائی جاتی ہے مگر ان کی رٹ نہیں کہ وہ اسے اس نرخ پر فروخت کرواسکیں۔ اس کا مطلب لوگوں کو عام قیمت 63 روپے نہیں مل رہی تو وہ ناکام ہورہی ہے۔

The post سندھ میں گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار روپے فی من مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31UQB3v

نوازشریف کے معاملے پر وزیراعظم کو برطانیہ جانا پڑے گا، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چود چوہدری کہتے ہیں کہ نوازشریف کے معاملے پروزیراعظم کو لندن جانا پڑے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عوام نواز شریف مریم نواز اور بلاول کے ہاتھ میں پاکستان نہیں دینا چاہتے ، سیاسی نعرے لگانے سے کچھ نہیں ہوتا ، سیاسی نعروں سے منہگائی کم نہیں ہو گی، اپوزیشن کو موقع دیا کہ بیٹھ کر بات کرے، عمران خان کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آ سکتے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن ٹی اے ڈی اے لینے والے لوگ ہیں ان کو کیا پتا کہ پاکستان کی عزت کیا ہے ، ان کی حالت یہ ہے کہ جو دل میں آیا بول دیا ، کوئی بھی محب وطن شہری اداروں کے خلاف پی ڈی ایم کی تقاریر سے خوش نہیں، یہ لوگ نہیں سوچتے کہ ان کی بات کا بھارت کیا ترجمہ کرے گا، نوازشریف غصے میں جو بول رہے ہیں ، ان کو اندازہ ہی نہیں نتائج کیا ہوں گے، ایازصادق،محمود اچکزئی اور ن لیگی قیادت نے سیاست کو گڈ مڈ کیا، ایاز صادق کا بیان یہ ثابت کرتا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملے پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا غلطی تھی۔

نواز شریف کو واپس لانے سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ 15جنوری دور ہے، نواز شریف کے خلاف کارروائی اگلے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، برطانیہ کا نظام انصاف پاکستان کے نظام کا احترام کرے گا، جلد نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے، میرے خیال میں نوازشریف کے معاملے پروزیراعظم کو لندن جانا پڑے گا۔

The post نوازشریف کے معاملے پر وزیراعظم کو برطانیہ جانا پڑے گا، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kFDCu3

سیاسی بیانات پر فوج میں ہر سطح پر سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے، ترجمان پاک فوج  

 راولپنڈی: ترجمان پاک فوج  بابر افتخار کا کہنا ہے کہ سیاسی بیانات پر فوج میں ہر سطح پر سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے جب کہ کل ایسا بیان دیا گیا جس میں قومی سلامتی کی تاریخ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ آج کی پریس کانفرنس کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے اور ریکارڈکی درستگی کے لیے بات کرنا چاہتا ہوں، پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کو منہ کی کھانی پڑی، دشمن کے جہاز جو بارود پاکستان کے عوام پر گرانے آئے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارے شاہینوں کو دیکھتے ہی بد حواسی میں خالی پہاڑوں پر پھینک کر بھاگ گئے، اس کے جواب میں افواجِ پاکستان نے قوم کے عزم و حمیت کے عین مطابق دشمن کو سبق سیکھانے کا فیصلہ کیا، اس فیصلے میں پاکستان کی تمام سول ملٹری قیادت یکجا تھی، دشمن اتنا خوفزدہ ہوا کہ بد حواسی میں اپنے ہی ہیلی کاپٹر اور جوانوں کو مار گرایا، اِس کامیابی سے نہ صرف ہندوستان کی کھوکھلی قوت کی قلعی دنیا کے سامنے کھلی بلکہ پوری پاکستان قوم کا سر فخر سے بْلند ہوا اور مسلح افواج سرخرو ہوئیں۔

ابھی نندن کی رہائی کے فیصلے کو پوری دنیا نے سراہا؛

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان نے اعلانیہ دن کی روشنی میں بھارت کو جواب دیا، پاک فوج نے 2 بھارتی طیارے مار گرائے اور پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا، حکومت پاکستان نے ذمہ دار ریاست ہوتے ہوئے امن کو ایک اور موقع دیا، ابھی نندن کو جنیوا کنونشن کے تحت رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس فیصلے کو پوری دنیا نے سراہا۔

ابھی نندن کی رہائی کو کسی اور چیز سے جوڑنا افسوسناک ہے؛

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ابھی نندن کی رہائی کو کسی اور چیز سے جوڑنا افسوسناک ہے، یہ چیز کسی بھی پاکستانی کیلئے قابل قبول نہیں، کل ایسا بیان دیا گیا جس میں قومی سلامتی کی تاریخ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی، ایسے منفی بیانیے کے قومی سلامتی پر براہ راست اثرات ہوتے ہیں، یہ بیانیہ بھارت کی ہزیمت کو کم کرنے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے، جس کا دشمن بھرپور فائدہ اٹھا رہاہے اور اس کی جھلک آج بھارتی میڈیا پر دیکھی جا سکتی ہے، ان حالات میں جب دشمن قوتیں پاکستان پر ہائبرڈ وار مسلط کر چکی ہیں۔

پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا؛

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ذمہ داری سے آگے بڑھنا ہوگا، قوم کی مدد سے پاکستان کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، افواج پاکستان خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں اور تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں جب کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

جب کسی ادارے کے سربراہ کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو اس کا مطلب پوری فوج کو نشانہ بناناہے؛

ڈی جی آئی ایس پی آر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ فوج میں ہر سطح پر سیاسی بیانات پر سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے، ادارے کا سربراہ اور تمام رینکس ایک ہی چیز ہے، جب کسی ادارے کے سربراہ کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو اس کا مطلب پوری فوج کو نشانہ بناناہے۔

سابق گورنر محمد زبیر کا دعویٰ غلط ہے؛

ترجمان پاک فوج نے محمد زبیر کے بیان پر کہا کہ سچ صرف ایک مرتبہ بولا جاتا ہے، سچ بار بار نہیں بولاجاتا اور جو ہم نے بولا ہے وہ آن ریکارڈ ہے، سابق گورنر محمد زبیر کا دعویٰ غلط ہے، آدھا سچ نہیں بطور ترجمان پاک فوج پورا سچ بتایا ہے۔

The post سیاسی بیانات پر فوج میں ہر سطح پر سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے، ترجمان پاک فوج   appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35Zk11V

قومی اسمبلی؛ ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومتی ارکان بھی پھٹ پڑے

 اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پی آتی آئی کے ارکان بھی ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر پھٹ پڑے۔

قومی اسمبلی میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ زیر بحث تھا، اس دوران وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ کوئی فارماسیوٹیکل کمپنی حکومت کی اجازت کے بغیر کسی دوائی کی قیمت میں اضافہ نہیں کر سکتی، ماضی میں حکومتوں نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو قیمتیں بڑھانے کا اختیار دیا، یہ اختیار دینے سے عوام کو کیا فائدہ ہوا ؟، وزارت اور ڈریپ کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ پورے ملک میں قیمتوں پر نظر رکھ سکیں۔

تحریک انصاف کے خواجہ شیراز نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں 5 سے 10 فی صد اضافہ ہوا ہے، یہ ملبہ ماضی کی حکومت پر مت ڈالا جائے ،قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں۔

حکومتی جماعت کے ایک اور رکن نور عالم خان نے کہا کہ اس حکومت میں 3 مرتبہ دوائیں مہنگی ہوئی ہیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ عوام کے لیے چیزیں مہنگی ہوں اور ہم خاموش رہیں، آپ نے قیمتیں بھی بڑھا دیں اور جعلی ادویات کی روک تھام کے لئے بھی کچھ نہیں کیا، ایک سال پہلے کہا تھا مہنگائی بڑھنے لگی ہے، ایک بار پھر کہہ رہا ہوں کہ مہنگائی ہونے والی ہے۔

ریاض فتیانہ نے کہا کہ یہ کہا گیا تھا کہ پرانی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا مگر اس پر عمل نہ ہوا ،اگر کیمیکل کی امپورٹ ڈیوٹی کم کردی جاتی تو ادویات کی قیمت میں اضافہ نہ ہوتا۔

The post قومی اسمبلی؛ ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومتی ارکان بھی پھٹ پڑے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35GAUhG

پوری قوم دشمن کی حالیہ بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف متحد ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان  کا کہنا ہے کہ  پوری قوم دشمن کی حالیہ بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف متحد ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات کی، ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت اور داخلی سلامتی و سیکیورٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان مادر وطن کی حفاظت کے لیے جان قربان کرنے والے سیکیورٹی فورسز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دشمن کی حالیہ بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف متحد ہے۔

 

The post پوری قوم دشمن کی حالیہ بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف متحد ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2G8k1DE

پی ڈی ایم کا ہر جلسہ دوسرے جلسے کا ریکارڈ توڑے گا، مولانا فضل الرحمان

ملتان: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا ہر جلسہ دوسرے جلسے کا ریکارڈ توڑے گا، ہم مطمئن ہیں کہ تحریک کامیابی سے آگے بڑھے گی۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ، کراچی اور کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسے میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے، عوام نے حکومت سے بیزاری کا اظہار کیا ہے، ہم مطمئن ہیں کہ تحریک کامیابی سے آگے بڑھے گی، ہمارا ہر جلسہ دوسرے جلسے کا ریکارڈ توڑے گا۔

ایک سوال پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں اصولوں پر سودے بازی نہیں کرتا، سیاست میں مصلحتیں آتی رہتی ہیں، آپ غالبا کووڈ 19 کی بات کررہے ہیں، ہم تو کووڈ 18 سے نبرد آزما ہیں اور یہ جنگ جاری رہے گی، پاکستان میں حکومت نہیں، جو ہے وہ بیساکھی پر کھڑی ہے، ملکی حالات کس جانب جارہے ہیں سب دیکھ رہے ہیں، سی پیک کے مستقبل کو تباہ کر دیا گیا ہے، حکومت کو ادراک ہے لوگ انہیں نااہل سمجھتے ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ حکومت نے پی ڈی ایم میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی ، صفدراعوان کی گرفتاری پی ڈی ایم کے خلاف سازش تھی، ملکی تاریخ میں پہلی بار پولیس افسران کا جارحانہ رد عمل سامنےآیا، ہم جلسے کرتے رہیں گے تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، ہم نہ مذاکرات کرتے ہیں اور نہ مذاکرات کے حق میں ہیں، الیکشن کمیشن 2018 کےانتخابات کو منسوخ کرے اور نئے انتخابات کا اعلان کرے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  پی ڈی ایم کے لئے بھارت کے ایجنڈے کا بیان دیا جاتا ہے، کشمیر کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کا فارمولا عمران خان نے پیش کیا، بھارت نےمقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت ختم کرکے اسےشامل کرلیا، گلگت بلتستان میں بھی اسٹیک ہولڈر کو اعتماد میں نہیں لیا جارہا،  گلگت بلتستان جموں و کشمیر کا حصہ ہے۔

The post پی ڈی ایم کا ہر جلسہ دوسرے جلسے کا ریکارڈ توڑے گا، مولانا فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kKuNiI

نقیب اللہ قتل کیس؛ استغاثہ کا گواہ بیان سے منحرف ہوگیا

کراچی: نقیب اللہ قتل کیس میں گواہ اے ایس آئی ارسلان اپنے بیان سے منحرف ہوگیا اور کہا کہ میں نے کلمہ پڑھا ہے جھوٹ نہیں بول رہا، جے آئی ٹی ٹیم کے ہمراہ موقع واردات پر نہیں گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کیمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 3 کے روبرو نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور ڈی ایس پی قمر سمیت دیگر پیش ہوئے، جب کہ استغاثہ کے گواہ اے ایس آئی ارسلان بھی بیان کے لیے پیش ہوئے۔

گواہ اے ایس آئی ارسلان  نے بتایا کہ 31 مارچ کو میں تھانہ ملیر کینٹ میں ڈیوٹی افسر تھا، ڈاکٹر رضوان سمیت دیگر جے آئی ٹی ممبران ملیر کینٹ تھانے آئے، جے آئی ٹی کے کہنے پر راؤ انوار کو بلاوا یا گیا، راؤ انوار تھانے میں پیش ہوئے، جے آئی ٹی ٹیم دو گھنٹے تھانے میں بیٹھی رہی۔

پراسیکیوٹر نے جرح کرتے ہوئے سوال کیا کیا آپ جے آئی ٹی ٹیم کے ہمراہ موقع واردات پر گئے تھے؟۔  گواہ اے ایس آئی ارسلان نے بتایا کہ میں وہاں نہیں گیا، جے آئی ٹی ٹیم نے تھانے میں بیٹھ کر کام کیا۔ پراسیکیوٹر نے سوال کیا کہ آپ کسی کے پریشر پر بیان تبدیل کر رہے ہیں؟۔ گواہ نے کہا کہ میں نے قسم کھائی ہے جھوٹ نہیں بول رہا۔

ملزمان کے وکلا سے عدالت نے جرح کے لیے پوچھا تو انہوں نے منع کردیا۔ عدالت نے اگلے گواہ کو پیش کرنے کا حکم دیا جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ گواہ آیا تھا لیکن طبیعت کی خرابی کے باعث واپس چلا گیا۔ ایس ایس پی عابد قائمخانی کی عدم حاضری پر عدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کیوں پیش نہیں ہوئے، آئندہ سماعت پر بہر صورت پیش ہوں۔ عدالت نے فوکل پرسن شہاب سے استفسار کیا آج گواہ کیوں پیش نہیں کیئے۔ فوکل پرسن نے کہا کہ ایک گواہ گاؤں گیا ہوا ہے پوری کوشش کی کسی طرح رابطہ ہوجائے لیکن ممکن نہیں ہوسکا۔ آئندہ سماعت پر پیش کردونگا۔

وارنٹ سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پر عدالت تفتیشی حکام پر برہم ہوئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ہر صورت گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔

 

 

The post نقیب اللہ قتل کیس؛ استغاثہ کا گواہ بیان سے منحرف ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kE6z9F

اپوزیشن بھارتی طیارے گرانے کی فتح کو بھی متنازعہ کرنا چاہتی ہے، شبلی فراز

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن بھارتی طیارے گرانے کی فتح کو بھی متنازعہ کرنا چاہتی ہے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پشاور واقعہ 19 سال دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل ہے، جس اہلیت سے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑی گئی قابل تحسین ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کا بڑا کردار ہے تاہم ہمیں مل کر ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے اتنے اندھے ہو چکے ہیں کہ ملکی سکیورٹی کو داؤ پر لگادیا، ریاست کو کمزور کرنے سے دشمن اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہوگا، ایسا بیانیہ نہیں دینا چاہیے جو ملک میں افراتفری پیدا کرے جب کہ پیسہ لوٹ کر باہر بیٹھے لیڈرملک کیخلاف زہر اگل رہے ہیں لہذا اپوزیشن ملک دشمن بیانیے سے گریز کرے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن دشمن کے ایجنڈے پر یہ حرکتیں کر رہی ہیں، اپوزیشن بھارتی طیارے گرانے کی فتح کو بھی متنازعہ کرنا چاہتی ہے، آزاد بلوچستان کا نعرہ دشمن کا بیانیہ ہے۔

The post اپوزیشن بھارتی طیارے گرانے کی فتح کو بھی متنازعہ کرنا چاہتی ہے، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JhUnxy

اقتدار کی محرومی نے نوازشریف کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، شوکت یوسفزئی

پشاور: صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اقتدار کی محرومی نے نوازشریف کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، مسلم لیگ (ن) کے قائد اور مودی کا بیانیہ  ایک ہوتا جا رہا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں پی ڈی ایم  کے ممکنہ جلسے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر پی ڈی ایم  پشاور جلسہ ملتوی کرے، اور  اپوزیشن عوام پر رحم کرے  اور کرپشن بچانے کے لیےانہیں استعمال نہ کیا جائے۔

شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن بتائیں کہ کرپٹ لوگوں کا ساتھ دینے میں کتنی رکعتوں کا ثواب ملتا ہے؟، اقتدار کی محرومی نے نوازشریف کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، مسلم لیگ (ن) کے قائد اور مودی کا بیانیہ  ایک ہوتا جا رہا ہے، پاک فوج کے خلاف تقاریر قابل مزمت ہیں،  دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے پاک فوج اور پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے تمام انڈیکیٹر درست ہو رہے ہیں،  وزیراعظم عمران خان مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

The post اقتدار کی محرومی نے نوازشریف کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، شوکت یوسفزئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eaLO2P

حکومت کا مینوئل ویزا پر مکمل پابندی کا فیصلہ

 اسلام آباد: حکومت نے 2021 سے مینوئل ویزا پر مکمل پابندی کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ نے تحریری جواب جمع کرایا جس میں بتایا گیا ہے کہ  وزارت داخلہ نے 2021 سے مینوئل ویزا پر مکمل پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے جواب میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری 2021 سےویزوں کا آن لائن نظام ترتیب دیاجائے گا، جب کہ یکم جنوری 2021 سے ویزوں کے لئے مینوئل درخواست منظور نہیں کی جائے گی۔

The post حکومت کا مینوئل ویزا پر مکمل پابندی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jzlKzr

ڈاکٹرعافیہ صدیقی نے رحم کی اپیل پر دستخط کر دیئے.بابر اعوان

 اسلام آباد: مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی نے رحم کی اپیل پر دستخط کر دیئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، وزارت خارجہ کی جانب سے امریکی جیل میں اسیر پاکستانی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے حوالے سے تحریری جواب جمع کرایا گیا، جس میں بتایا گیا کہ کورونا کے باعث عافیہ صدیقی سے ہمارے کونسل جنرل کی ملاقاتیں رک گئی ہیں، تاہم  عافیہ صدیقی سے 24 ستمبر کو قونصل جنرل ہوسٹن کی ملاقات کا اہتمام کیا گیا تھا۔

جواب میں بتایا کہ 24 ستمبر کو ڈاکٹر عافیہ قونصلر جنرل سے ملاقات میں بات چیت کےدوران چوکنا تھیں، اس دوران عافیہ نے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، جب کہ انہوں نے بتایا کہ ماہر نفسیات نے ان کا حال میں ہی معائنہ کیا تھا، اور ان کو ماہر نفسیات نے ذہنی حوالے سے صحت مند قرار دیا۔

مشیر پارلیمانی امور بیرسٹر بابر اعوان نے بتایا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی نے رحم کی اپیل پر دستخط کر دیئے ہیں۔

The post ڈاکٹرعافیہ صدیقی نے رحم کی اپیل پر دستخط کر دیئے.بابر اعوان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2J6wEAb

توشہ خانہ ریفرنس؛ آصف زرداری کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر کے مابین تلخ کلامی

 اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت پر سردار مظفر عباسی اور آصف زرداری کے معاون وکیل کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کی، آصف زرداری  اور عبدالغنی مجید نے عدالت حاضری سے ایک روز کی استثنیٰ کی درخواست دے دی، معاون وکیل فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ فاروق نائیک سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں مصروف ہیں۔

استثنیٰ کی درخواست پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور آصف زرداری کے معاون وکیل کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ معاون وکیل فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ دوسری عدالت میں بھی سماعت چل رہی ہے بیک وقت دو کیسز میں کیسے نمائندگی کروں؟۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ آج عدالت میں ملزم بھی موجود نہیں ہے، ملزمان حاضری سے استشنی کی درخواست دے دیتے ہیں، ٹرائل کے عمل کو آگے بڑھایا جائے۔

سردارمظفر عباسی کا کہنا تھا کہ گواہ کے والد کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے لیکن وہ عدالت میں موجود ہے، جب کہ ملزمان کے وکلا کبھی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں مصروف ہوجاتے ہیں، کبھی عدالت کے سامنے ہڑتال کا بہانہ کر دیا جاتا ہے تو کبھی تاریخ پر آکر التواء کی درخواستیں دے دی جاتی ہے، یہاں تاریخیں لیتے ہیں اور باہر میڈیا میں کہتے ہیں کہ کیس چل نہیں رہے، عدالت سے استدعا ہے کہ وہ ٹرائل کاعمل بڑھانے کیلئے ملزمان کے وارنٹس جاری کرے، روزانہ کی بنیاد پر ریفرنس کی سماعت کی جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پچھلی سماعت میں فاروق نائیک کی مرضی کے مطابق سماعت کی تاریخ دی تھی، اگر وہ آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو ملزمان کے وارنٹس جاری کریں گے، عدالت نے  آصف زرداری ، خواجہ انور مجید، عبدالغنی مجید کی ایک روز حاضری سے استشنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت دو نومبر تک ملتوی کردی۔

 

The post توشہ خانہ ریفرنس؛ آصف زرداری کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر کے مابین تلخ کلامی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34DkgQH

کورونا کی دوسری لہر؛ حکومت کا اگلے ہفتے پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر اگلے ہفتے مزید پابندیاں لگا سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران فیصل سلطان نے کہا کہ ماسک کا استعمال فاصلہ رکھنا اور ہاتھوں کی صفائی ہی میں بچت ہے۔ ہم عوام اور ملک کو دیکھ رہے ہیں اور اسی بنا پر ہمیں اگلے ہفتے مجبوری میں سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔ اگلے ہفتے ڈیٹا دیکھتے ہوئے ہم مزید پابندیاں لگا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 900 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کچھ عوامی سرگرمیوں پر پابندیاں سخت کی ہیں۔ جس کے تحت 11 بڑے شہروں میں مارکیٹیں، شاپنگ مالز، شادی ہالز، ریسٹورنٹس رات 10 بجے جبکہ تفریح گاہیں اور پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

The post کورونا کی دوسری لہر؛ حکومت کا اگلے ہفتے پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mpuAlk

سینیٹ اجلاس ؛ ڈپٹی چیئرمین اور شبلی فراز کے درمیان نوک جھونک

 اسلام آباد: سینیٹ اجلاس کے دوران ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کے درمیان نوک جھونک ہوگئی۔

ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس جاری تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے بات کرنے کی اجازت چاہی۔

شبلی فراز نے کہا کہ آج دل گرفتہ ، رنجیدہ اور پریشان ہوں اور اس کا سبب سیاسی ہے، انہیں اپوزیشن کے بیانیے پر افسوس ہے، ان کا بیانیہ گوجرانوالہ سے شروع ہوا، اپوزیشن اراکین کو پاکستانی سمجھتا ہوں لیکن ان کے ضمیر جگانا چاہتا ہوں، بھارتی میڈیا پر پاکستان مخالف بیانیے کی ترویج ہو رہی ہے،اس حوالے سے وہ حکومت کا پالیسی بیان دینا چاہتے ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین نے شبلی فراز کو بات کرنے سے روک دیا کہ آپ کو بیان دینے سے نہیں روک رہا ایجنڈا مکمل ہونے کے بعد آپ بیان دے دیں۔ جس پر شبلی فراز نے کہا کہ بطور وزیر اطلاعات ملک کے حق میں آواز اٹھانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ یہ سمجھتے ہیں پالیسی بیان ان کے خلاف ہے تو یہ ان کے مرضی ہے۔

شبلی فراز کی حمایت میں قائد ایوان شہزاد وسیم نے کہا کہ شبلی فراز کو بات کرنے دی جائے، انہیں پالیسی بیان دینا ہے مگر یہاں کوئی بات سننےکو تیار نہیں۔ ہر جلسے کے بعد ایک بم دھماکے کی سلامی دی گئی۔

The post سینیٹ اجلاس ؛ ڈپٹی چیئرمین اور شبلی فراز کے درمیان نوک جھونک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jD4Z6K

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...