الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوامیں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا.

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 19 دسمبر سے خیبرپختونخوامیں ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 4 نومبر سے 8 نومبر تک جمع کروائے جا سکیں گے، ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 10 سے 12 نومبر تک کریں گے۔ جب کہ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 16 نومبر تک دائر کی جاسکیں گی۔ ٹربیونلز19 نومبر تک اپیلوں پر فیصلہ کریں گے اور الیکشن کمیشن 23 نومبر کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردے گا۔

بلدیاتی انتخابات کے لیے مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، صوابی، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک، ڈی آئی خان، بنوں، ٹان، ہری پور، خیبر، مہمند، چارسدہ، ہنگو اور لکی مروت میں بھی 19 دسمبر کو پولنگ ہوگی۔ انتخابات تحصیل اور نیبرہُڈ کونسل کے لیے ہوں گے، جس میں ووٹر اپنے میئر/ چیئرمین اور اراکین منتخب کرنے کے لیےاپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

The post الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3GcNpCS

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...