جامعہ کراچی ایوننگ شفٹ کے اساتذہ کا عدم ادائیگیوں پرکلاسوں کا بائیکاٹ

 کراچی: جامعہ کراچی ایوننگ شفٹ کے اساتذہ نے عدم ادائیگیوں پر احتجاجاً کلاسوں کا بائیکاٹ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جامعہ کراچی ایوننگ شفٹ کے اساتذہ نے عدم ادائیگیوں کے خلاف احتجاجا ایوننگ شفٹ کی کلاسز کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ احتجاجی اساتذہ کا کہنا ہے کہ ایوننگ شفٹ کے اساتذہ کو مکمل ادائیگیوں تک تدریسی عمل معطل رہے گا۔

صدر انجمن اساتذہ شاہ علی القدر نے ایکسپریس کو بتایا کہ جامعہ کراچی شام کی شفٹ کے 600 سے زائد اساتذہ کوادائیگیاں نہیں کی گئی ہیں، جامعہ کراچی نے مجموعی طور ایک کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد اساتذہ کو ادا کرنے ہیں۔ اساتذہ کو جب تک ادائیگیاں نہیں ہوتی شام میں تدریسی عمل معطل رہے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے انجمن اساتذہ کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

احتجاج کی وجہ سے جامعہ کراچی میں ایوننگ شفٹ کی کلاسز کا بائیکاٹ تین روز سے جاری ہے، دوسری جانب جامعہ کراچی انتظامیہ کی جانب سے اساتذہ کو جلد ادائیگیوں کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

The post جامعہ کراچی ایوننگ شفٹ کے اساتذہ کا عدم ادائیگیوں پرکلاسوں کا بائیکاٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3CeDgmW

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...