آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں شرجیل میمن پر فرد جرم عائد

 کراچی: احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی و سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی۔

کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی و سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے شرجیل انعام میمن سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو 10 نومبر کو طلب کرلیا۔

نیب کے مطابق ملزمان کے خلاف 2.43 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثہ جات ہیں، ریفرنس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن سمیت 12 ملزمان شامل ہیں، دیگر ملزمان میں اظہار حسین، سبحان آغا احسن، شوکت علی، ذیشان اور وسیم سہیل شامل ہیں، ملزمان کے خلاف ریفرنس 2019ء میں قائم کیا گیا تھا۔

The post آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں شرجیل میمن پر فرد جرم عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Eja3I9

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...